فیس بک نے ایک ایسے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ہے جو آپ کو قریب ترین ایسے وائی فائی نیٹ ورکس تلاش کرنے میں مدد دے گا جنھیں مفت استعمال کیا جا سکے گا۔
یہ تجرباتی فیچر اس وقت فیس بک کی آئی او ایس ایپ میں موجود ہے۔
فیس بک کے ترجمان کے مطابق کمپنی اس فیچر کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کے ان لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہے جو موبائل ڈیٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے استعمال نہیں کرتے۔