واشنگٹں (جیوڈیسک) امریکی حکام نے شمالی شام میں ہونے والے ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
ترجمان پینٹاگان کا کہنا ہے کہ 18 نومبر کو سرمادا کے علاقے میں ابو افغان المصری کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
ابو افغان المصری کے امریکی اور اتحادی افواج پر حملوں میں ملوث دہشت گرد تنظیموں سے روابط تھے۔ مصر سے تعلق رکھنے والے ابو افغان کا شمار القاعدہ کے اہم رہنماؤں میں ہوتا تھا۔