فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر خوشی ہو گی: ٹرمپ

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کی حمایت کر دی۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدہ کرانے پر خوشی ہو گی۔ ان کا کہنا تھا میرا داماد جیرڈ کشنر دونوں ملکوں کے درمیان امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر سکتا ہے۔

ادھر ٹرمپ کی ترجمان کیلانے کنوے کا کہنا ہے کہ وہ ہلیری کی ای میلز کی تحقیقات پر زور نہیں دیں گے۔