اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں کابینہ ای سی سی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کا ایجنڈا 16 نکات پر مشتمل ہے جس میں کابینہ ای سی سی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی اور مختلف ممالک سے معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں بھارتی ادویات کے لیے این او سی جاری کرنے کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کمیٹی ری اسٹرکچرنگ کے فیصلوں کی بھی منظوری دے گی جب کہ اس کے علاوہ ایم این ایز کی بنیادی تنخواہ پر نظرثانی کی منظوری سمیت پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 میں ترمیم کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔