کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری ڈاکٹر حنیف اللہ نے کہاہے کہ بیماریوں سے متعلق شعور کی اگہی سے ہم اپنے معاشرے کو صحت مند اور زندگیوں کو بچا سکتے ہیں ،پولیو سمیت مہلک امراض سے بچائو ممکن ہے۔
اگر اس کے بچائو کے حوالے سے درست معلومات ہوں اور اس پر عمل کیا جائے تو ہم صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حنیف اللہ نے لانڈھی سمیت مختلف دیہی علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوام کو پولیو سمیت مہلک امراض سے بچائو کے حوالے سے آگاہی مہم کے حوالے سے تفصیلی دورے پر کیا انہوں نے مزید کہاکہ کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن عوام کو صحت مند زندگی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اس حوالے سے ہم شہر کے مضافاتی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ اور بیماریوں سے بچائو سے متعلق عوامی شعور کی بیداری کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
ڈاکٹر حنیف اللہ نے کہاکہ پولیو سے بچائو کا واحد حل انسداد پولیو مہم کے دوران پلائے جانے والی ویکسین ہے انہوں نے والدین سے اپیل کی وہ اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں ڈاکٹر حنیف اللہ نے کہاکہ پولیو سے پاک پاکستان کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب ہی ہم اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کرایک صحت مند زندگی فراہم کرسکتے ہیں۔