اللہ کا ولی سالک کو صراط مستقیم پر گامزن کرتا ہے: صوفی مسعود احمد صدیقی

Lahore

Lahore

لاہور: ولی مرشد بلاامتیاز مذاہب و مسالک سالکین کو اللہ تعالیٰ کی انوار و تجلیات اور ندائے غیبی کا مشاہدہ کرواکرراہ حق دکھاتا ہے، ان کے گناہ معاف کروا کر انہیں اللہ تعالیٰ کاولی بنا کر صراط مستقیم پر گامزن کرتاہے۔

ان خیالات کااظہارامیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور دورحاضرکے عظیم روحانی پیشواصوفی مسعوداحمدصدیقی نے ہفتہ وارروحانی تربیتی نشست میں حاضرین محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ایساشخص مرشد ،رہبر،یاپیر نہیں ہوسکتاجوگناہگارسے گناہگارشخص کی اللہ ورسولۖ کی بارگاہ اقد س سے اس کے گناہوںکی معافی نہ کروائے۔

اس موقع پر ضلع ننکانہ سے آئی ہوئی سکھ فیملی کے سربراہ سردارچرن سنگھ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آج میں اپنی پوری فیملی کیساتھ صوفی مسعواحمد صدیقی کے روحانی فیوض وبرکات سے متاثرہوکردین اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل کرتاہوں،میںاللہ تعالیٰ کالاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں اور دعاگو ہوں ہ مالک ومولاہمیں اس پاک نسبت پر دائمی استقامت عطا فرمائے۔آمین ۔اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے کہاکہ اس وقت پاکستان سمیت بیرون ممالک سے روحانیت کو تسلیم نہ کرنیوالے لاکھوں لوگ صوفی مسعوداحمد صدیقی کے دست حق پر بیعت ہوکر روحانی فیوض وبرکات حاصل کررہے ہیں۔