گجرات کی خبریں 23/11/2016

GPI

GPI

گجرات (جی پی آئی) ضلع گجرات کے ممتاز دینی تعلیمی ادارے قمر العلوم سے گجرات کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت مہر مشتاق احمد کے بھتیجے مہر ممتاز احمد کے صاحبزادے عبداللہ ممتاز نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔ حفظ مکمل ہونے کے موقع پر ایک خصوصی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ روز جامعہ مسجد نظامی قمر العلوم میں بعد از نماز ظہر میں محفل میلاد مصطفی ۖ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ پیر بشیر الدین معظمی نے کی۔ جبکہ یہ محفل زیر نگرانی صاحبزادہ پیر محمد ظہیر الدین معظمی منعقد ہوئی۔ نعت رسول ۖ کے بعد حافظ محمد عبداللہ ممتاز نے خوبصورت انداز میں ختم قرآن پیش کیا۔ ملکی ترقی و سلامتی کیلئے صاحبزادہ پیر محمد ظہیر الدین معظمی نے دعا کروائی۔ اس موقع پر مہر مشتاق احمد کی طرف سے حاضرین کیلئے بہترین لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ اس پر رونق محفل میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات جن میں مہر سعید انور سونی’ آصف گھمن’ علی ظفر عادووال’ ذیشان اکبر’ محمد حسین عادووال’ رانا ثاقب مشرف ناز’ آصف بٹ وزیر آباد’ خالد محمود باجوہ’ محمد ارشد ‘ رمضان جانا ‘ شاہد ڈنگہ’ میاں وسیم احمد’ میاں نصیراحمد’ میاں عبدالحفیظ ‘ مہر رضوان’ میاں ظہیر احمد سیدہ شریف’ یونس بٹ’ کامران بٹ’ بدر زمان خان’ مومن خان’ صداقت علی’ مہر حاجی اشفاق احمد’ مہر عمر’ مہر محمد حسین’ فیاض بٹ ‘ قاری محمد ندیم نظامی’ قاری محمد اظہر محمود مہروی’ قاری احتشام الحق نقشبندی’ علامہ سفیر حسین’ غلام حبیب الرحمن’ علامہ عزیز الرحمن’ قاری محمد محبوب چشتی’ ڈاکٹر رزاق احمد غفاری’ ذوالفقار علی باجوہ’ شیخ عرفان پرویز و دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جہاں تعلیم کے میدان میں دن رات ترقی کر رہا ہے وہیں غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہے۔ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں 15 واں سالانہ سپورٹس گالا پری سکول کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی وائس پرنسپل محترمہ شازیہ شفیق تھیں۔ ایریا ہیڈ مسز مہوش حامد نے اپنے سٹاف کے ساتھ اس شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ سپورٹس گالا انٹرنیشنل چیپئن بائو محمد شفیق مرحوم کے نام منسوب کیا گیا۔ مس عنبر واحد’ مس ہما ارشد ججز تھے۔ مس ثناء رضوان’ مس مہک نے پرفارمنس تیار کروائیں۔ پری سکول کے تمام سٹاف نے بھر پور انداز میں اپنی ذمہ داری سرانجام دیں۔ والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ رنگا رنگ پروگرام میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مہمانان گرامی نے بچوں کی پرفارمنس کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر والدین نے بے حد دلچسپی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ممتاز ماہر تعلیم شہزاد شفیق شرقپوری’ صحافی ذوالفقار علی باجوہ ‘ رانا ثاقب مشرف ناز نے ملک شہباز احمد کی صاحبزادی اور ملک فراز کی بھتیجی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) گورنمنٹ درانی ماڈل گرلز ایلمینٹری سکول فتوپورہ کو معیار تعلیم، ہم نصابی سرگرمیوں، ڈسپلن، صفائی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے ماڈل ادارہ بنادیا گیا ہے، نرسری سے آٹھویں جماعت تک طالبات کو کسی بھی اچھے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے ہم پلہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے ۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر ڈی ایم او وقار خان، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے سکول کا دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز کا دورہ کرکے طالبات کی تدریسی و ہم نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ،ہیڈ مسٹریس میڈیم میڈیم شازیہ بشیر نے انہیں بریفنگ دی۔ ڈی ایم او وقار خان اور ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کلاس رومز میں سٹوڈنٹس کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے مختلف نوعیت کے سوالات کئے اس دوران طالبات کا اعتماد کا معیار ، معلومات نہایت اعلی تھا ، طالبات نے اپنے کلاس رومز کو نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے متعلقہ پینٹگز اور تحریروں سے خوبصورتی سے سجایا تھا ،روزانہ طالبات جو نیا لفظ سیکھتی ہیں اسے خوبصورتی سے تحریر کرکے کلاس رومز کی دیواروں کے ساتھ قرینے سے سجا دیا جاتاہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر وقار حسین خان، ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف نے بتایا کہ ماضی میں سکول سے بہت سی طالبات دیگر اداروں میں چلی گئی تھیں تاہم اب زیر تعلیم طالبات کی تعداد 472تک پہنچ چکی ہے اور ان میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ سکول میں معیار تعلیم، ڈسپلن، ہم نصابی سرگرمیوں، صفائی اور دیگر سہولیات کے حوالے سے بلاشبہ درانی ماڈل ایلمینٹری سکول مثالی ادارہ بن چکا ہے اور دیگر اداروں کے سربراہان کو بھی ادارے کا دورہ کرایا گیا ہے تاکہ وہ اس ماڈل کو اپنا سکیں۔ انہوںنے ہیڈ مسٹریس اور سٹاف کی شبانہ روز کاوشوں کو زبردست سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) کڈنی سنٹر گجرات میں ڈائیلسز کیلئے مریضوں کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ،طبی عملہ کی تربیت جاری ہے اور یکم دسمبر سے سنٹر میں گردے کے مریضوں کے ڈائیلسز شروع کر دیے جائیں گے ، یہ فیصلہ بورڈ آف مینجمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی، ای ڈی او فنانس چوہدری اصغر، صدر بورڈ آف مینجمنٹ میاں اعجاز، ممبران جاوید بٹ، نثار الدین ساجد راٹھور ، ایڈمنسٹریٹر کڈنی سنٹر ڈاکٹر عباس گوندل بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے ممبران کے ہمراہ مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ ابتدائی طور پر ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی رجسٹریشن کی جائے گی تاہم بیڈز دستیاب ہونے کی صورت میں بیرونی اضلاع سے تعلق رکھنے والے مریضوں کی رجسٹریشن پر بھی غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افتتاحی روز بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور ڈونرز کو بھی منصوبے کے دورے کی دعوت دی جائے گی اور انہیں بریفنگ دی جائے گی۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ کڈنی سنٹر کی تعمیر پر ابتک 8کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں اور سنٹر میں 16ڈائیلسز مشنیںنصب کر دی گئی ہیں ، باقی 9مشینیں بھی جلد گجرات پہنچ جائیں گی۔ انہوںنے بتایا کہ کڈنی سنٹر میں ہیوی ڈیوٹی لفٹ بھی چالو کر دی گئی ہے ، مریضوں کے ڈائیلسز کیلئے 10رکنی پیرا میڈیکل سٹاف کا تقرر کر دیا گیا ہے جن کی ٹریننگ کا عمل جاری ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ سابق ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر عباس گوندل کو کڈنی سنٹر کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا جاچکا ہے انکی معاونت کیلئے نفرالوجسٹ کا بھی جلد تقرر کر دیا جائے گاجبکہ ڈائیلسز کٹس اور دیگر ادویات اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں سے خریدی جائیں گی۔ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وہ خود روزانہ ایک گھنٹہ کڈنی سنٹر میں بیٹھیں گے جبکہ ممبران بھی یہاں موجود ہوں گے تاکہ ابتدائی طور پر پیش آنیوالی مشکلات پر باہمی مشاورت سے قابو پایا جاسکے۔ انہوںنے بتایا کہ کڈنی سنٹر کے معاملات بہتر طریقے سے چلانے کیلئے اسکی باقاعدہ رجسٹریشن کرادی گئی ہے، سنٹر کا نظام ایک آئین کے تحت چلایا جائے گا تاہم بورڈ آف گورنرز اور بورڈ آف مینجمنٹ ضروری رولز بناسکتے ہیں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ کڈنی سنٹر کی بیسمنٹ کا مخصوص حصہ اور گرائونڈ فلور کرایہ داری پر دینے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ، بلدنگ کی دوسری منزل پر بیگم محمودہ عاجز کی خواہش کے مطابق خواتین کی تربیت کا سنٹر شروع کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ۔ شرکاء نے کڈنی سنٹر کو فنکشنل کرنے اور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ق گجرات کے راہنماممتاز سماجی شخصیت مہر محمد الیاس آف چاہ آرائیاںنے کہا ہے کہ گجرات میں جب بھی کسی اہم حکومتی شخصیت کو آناہوتا ہے سڑکوں کی لیپاپولتی کردی جاتی ہے اور عملہ صفائی کو سارے شہر سے بلاکر ان مخصوص روڈوں کیلئے ریزروکردیاجاتاہے جس سے شہری اذیت ناک صورت حال کاشکار رہتے ہیں ن لیگ کی حکومت چودھری پرویز الٰہی کے دور ترقیاتی منصوبوں کو ایک عرصہ تک معطل رکھنے کے بعد اپنی تختیاں لگاکر افتتاح کر رہی ہے جن منصوبوں کا وزیراعلیٰ کے ہاتھوں افتتاح ہوناچاہئے تھاوہ ایک ایم این اے کرکے گجرات والوں کو ن لیگی قائدین کی طرف سے ان کی اوقات یاد دلارہی ہے اہل گجرات کو تختیوں سے نہیں کام سے غرض ہے اگرافتتاحی تختی سے شہباز پورکاکام شروع ہوتا ہے تو بہت خوب ن لیگی ہمت کرکے کارڈیالوجی ہسپتال وزیر آباد کو اپنی تختی لگاکر فنگشنل کردیں تاکہ عوام کاسرمایہ ضائع نہ ہو اورکوئی حکومتی شخصیت کسی وقت انڈسٹریل ایریا گجرات کابھی دورہ کرے تاکہ یہاںکے مکینوںکو بھی گندگی سے نجات مل جائے مہر محمد الیاس نے کہا کہ حکومتی شخصیات کو غیر ضروری پرٹوکول کے نام پر عوام کو ذلیل وخوار کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے ایک شہزادے کی آمدپر ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمر جنسی کو بندکردینااور ایک مریض کا جان کی بازی ہارجانا بھی ظلم کی داستان میں اضافہ ہے دھاندلی اور خریدوفروخت کی بناپر بلدیاتی الیکشن میں اکثریت حاصل کرلینے پر بغلیں بجانے والے جمع خاطر رکھیں ایساکبھی ظالموں کو ڈھیل دینے کیلئے بھی ہوتا ہے اور مظلوموں کی پکار پر اللہ کی گرفت بڑی سخت ہے بجلی کے بلوں ریلیف دینے کے نام پر بے تحاشا اضافہ حکمران جماعت کی ذلت اورآئندہ الیکشن میں کے لئے کافی ہے انہیں اپنے مظالم کا حساب چکانا پڑے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) بہترین تدریسی شعور کے حامل اساتذہ طلبہ کی نوجوان نسل کو ملکی ترقی کے جذبہ سے مامور کر سکتے ہیں۔ نواز شریف میڈیکل کالج کے اساتذہ نے اپنی تدریسی صلاحیتوں کے ذریعے پچھلے چند سالوں میں بہترین نتائج کے ذریعے کالج کو ملک بھر میں ناموری عطا کی ہے۔ مجھے امید ہے کہ نئے آنے والے اساتذہ بھی اپنی بہتر تر کاوشوں کے ذریعے تعلیمی ترقی کے اس سفر کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر جامعہ گجرات پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے نواز شریف میڈیکل کالج کے مختلف شعبہ جات کے صدور اور نئے و ترقی پانے والے اساتذہ کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس وفد کی قیادت کا فریضہ پرنسپلNSMCپروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال گِل نے سرانجام دیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ میڈیکل کا شعبہ قابل قدر اور احترام کا حامل شعبہ ہے۔ ڈاکٹر کمیونٹی دکھی و بیمار انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے صدقہ جاریہ کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ جامعہ گجرات اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئےNSMCاور ABSTHکی کارکردگی کو بہتر بنانے کا عزم اپنائے ہوئے ہے۔ NSMCایک قومی اثاثہ ہے۔ ہم سب کو فرض شناسی کا اعلیٰ ثبوت دیتے ہوئے اسکی مزید ترقی و ترویج کے لئے کوشش جاری رکھنا چاہیے۔ ہم اپنی بہترین کاوشوں کے ذریعے اسے ایک رول ماڈل کا درجہ عطا کر سکتے ہیں۔ اُصول اور میرٹ کی پیروی کامیابی کا درخشاں نشان ہے۔ مختلف مسائل کے حل کے لیے ہمیں ہمیشہ مکالمہ کی راہ کو اپنانا چاہیے۔ ڈاکٹر ضیا ء القیوم نے مزید کہا کہ NSMCکی نئی اور جدید عمارات پر کام تیزی سے جاری ہے۔ NSMCکی فیکلٹی کو جلد از جلد ان کی نئی تعمیر شدہ رہائش گاہوں میں منتقل ہونے کا موقع ملے گا۔ فیکلٹی کو مروجہ اصولوں کے مطابق ہر سہولت مہیا کی جائے گی۔ قواعد و ضوابط کی پابندی ہمیں بہترین زندگی کرنے کا سلیقہ سکھاتی ہے۔ جامعات اور ان سے وابستہ کالج و دیگر ادارے اصلاً تعلیمی وتحقیقی ترقی کا ہر اول دستہ ہیں۔ ڈاکٹر کمیونٹی کو اپنے اختراعی و علمی اور تحقیقی و عملی تخلیقی منصوبہ جات کو عملی جامہ پہنانے اور پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے جامعہ گجرات کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ اساتذہ میں اختراعی عملی منصوبہ جات پر تحقیق کا رحجان ملکی ترقی کے لیے سازگار ثابت ہو گا۔ اساتذہ نے یقین دلایا کہ وہ NSMCمیں معیار تعلیم کی بہتری اور اپنے طلبہ میں انسانیت کی خدمت کے بے پایاں جذبہ کو پروان چڑھانے میں اپنا اعلیٰ ترین کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اساتذہ نے تعلیمی ترقی کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف امور اور اقدامات کا تفصیلی تذکر ہ کیا۔ ڈاکٹر ظفر اقبال گِل نے کہا کہABSTHمیں صحت و تعلیم کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیےNSMCکے اساتذہ اپنی اجتماعی کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔ NSMCاساتذہ کے اس نمائندہ وفدمیں ڈاکٹر محمد عتیق، ڈاکٹر چوہدری عابد نذیر، ڈاکٹر محمدا فضل، ڈاکٹر شاہدہ حسین، ڈاکٹر عمارہ خاں، ڈاکٹر شازیہ سید، ڈاکٹر محمد رفیع، پروفیسر سیدہ شائستہ وحید، ڈاکٹر حبیب الرحمان، ڈاکٹر معراج السراج، ڈاکٹر ناصر علی شیخ، ڈاکٹر محمد طاہر مجید، ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر اطاعت اللہ خان، آفریدی اورڈاکٹر زاہد اعظم چوہدری شامل تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) مرکزی سالانہ عظیم الشان عرس مبارک برائے ایصال ثواب محذومہ اولیاء قبلہ والدہ مرحومہ مضفورہ بضیفان نظر شہنشاہ ولایت حضرت پیر سید ولایت شاہ ، شیخ الحدیث پیر حاجی سید احمد شاہ گجراتی المعروف حاجی شاہ ، آج 24نومبر 2016ء بروز جمعرات بعدازنماز عشاء تا اذان فجر تک تمام دربار عالیہ حضرت شہنشاہ ولایت علی پورہ روڈ گجرات میں نہایت ادب احترام کے ساتھ منعقد ہوگا ، اس سالانہ عرس مبارک میں زیر صدارت شیخ طریقت حضرت قبلہ پیر سید بلھے شاہ گجراتی زیب سجادہ آستانہ حضرت شاہ ولایت گجرات فرمائیں گے ۔جبکہ اس سالانہ عرس مبارک میں رونق محفل مظہر نور احمد حاجی احمد شاہ ، پیر زادہ سید اظہر احمد شاہ الحیسنی اور شہزادہ ولی پیرزادہ سید شاہ فاتح احمد الحسینی ہونگے ، عرس مبارک میں ملک بھر کے نامور علماء اکرم ، مشائح عظام ، ریڈیوٹیلی ویژن کے ثناء خوان الشیخ پرجلوہ افروز ہونگے ، اس روحانی عرس مبارک میں حاضر ین محفل کیلئے بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ شریف کی ٹکٹیں ودینی کتب تفسیر الحسنات کے تحائف ہونگے ، اس مرکزی عرس مبارک کا تمام پروگرام اے آر وے ٹی وی پر LIVEہوگا ۔ علاوہ ازیں بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر الحاج صوفی محمد یوسف نقشبندی ، سیکرٹری محمد اقبال نقشبندی کی نگرانی میں عرس مبارک کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ہیں ، اور دربار عالیہ شہنشاہ ولایت ، سیٹج دربار کے صحن کو رنگ برنگی لاٹینگ سے سجاد دیا گیا ، جبکہ خواتین کیلئے عرس مبارک میں پردے کا علیحدہ انتظام ہوگا ، اور بلھے شاہ ویلفیئر سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ نگرانی اور سیکورٹی کے فرائض انجام دینگے ، جبکہ اندرون اور بیرون ممالک سے مریدین شرکت کرینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) بسلسلہ شہادت امام حسین سبز قباء کا ماتم نویں سالانہ مجلس عزاء 28صفر المظفر 29نومبر بروز منگل 2016ء بمقام امام بارگاہ حیدریہ ابو الفضل جلالپورجٹاں روڈنزد غازی سٹاپ ، معین الدین پور گجرات میں ٹھیک صبح 10بجے شروع ہوگی ، اور شام 6بجے شبیہ تابوت امام سرکار حسن علیہ السلام جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا گدائے دربتول سلام اللہ سید علی تراب کی رہائش گاہ پر برآمد ہوگا ، اس نویں سالانہ مجلس عزاء میں امام زمانہ عباس بخاری لاہور ، ذاکر سید عمران حیدر کاظمی ، ذاکرسید علی رضا شاہ معین الدین پور ، علامہ سید محسن عباس قمی ، ذاکر یاسر عباس کربلائی ، ذاکر اختر حسین اختر گجرات ، ذاکر سید افتخار حسین کاظمی سمیت ملک بھر کے دیگر ذاکرین اس سالانہ مجلس عزاء میں شرکت فرمائیں گے ، اس سالانہ مجلس عزاء کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ، اور زیر تعاون انجمن امامیہ جعفریہ معین الدین پور گجرات ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی) ینگ میلاد کمیٹی محلہ کامل پور خواجگان روڈ گجرات کا صدر سیٹھ نوید کپورکی صدارت میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت قرآن حکیم ، نعت خوانی سے شروع ہوا ، اجلاس میں صدر سیٹھ نوید کپور اور دیگر ممبران نے اپنے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ 28سال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی شہر گجرات میں ینگ میلاد کمیٹی کا مل پور ہ خواجگان روڈ کے زیر اہتمام خواجگان روڈ کو 12ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر خوبصورت چراغاں ، صبح نماز فجر کے بعد ختم شریف لنگر اور دوپہر کو بھی لنگر کا وسیع انتظام کیا جارہا ہے ، اور اس سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے سابقہ سالوں کی طرح امسال بھی 10ربیع الاول عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں بعدازنماز عشاء بمقام جامع مسجد میاں عبدالستار محلہ حسین پورہ خواجگان روڈ گجرات میں صاحبزادہ علامہ مونس ، غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ باولی شریف کا خصوصی خطاب ہوگا ، جبکہ 12ربیع الاول کی شام کو ینگ میلاد کمیٹی کی طرف سے سجائے گئے اسٹیج پر مغرب سے لے کر رات گئے تک دودھ کی سبیل اور ثناء خوانی کا سلسلہ سابقہ سالوں کی طرح ہوگا ۔ جبکہ خواجگان روڈ پر خوبصورت سجاوٹ کے بہترین انتظامات کے موقع پر ینگ میلاد کمیٹی کے تمام اراکین مرکزی عہدیداران کی نگرانی میں فرائض انجام دینگے ، اور حسب سابق امسال بھی ینگ میلاد کمیٹی خواجگان وڈ کے صدر اور تمام ممبران نے 10تا 12ربیع الاول تک عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر کردی ہے ۔اور آخر میں تمام اراکین کو گفٹ دیئے جاتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی) ماہرتعلیم معروف سماجی شخصیت ملک ثاقب محمود کے والد مرحوم ملک نور عالم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے ختم قل آج صبح10بجے تا11بجے جامع مسجد اکبری چھپراں محلہ میں پڑھا جائے گا پسماندگان نے دوست احباب سے ختم قل میںشرکت کی استدعاکی ہے۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ممتا ز کاروباری شخصیت چوہدری جاوید اقبال چک لشکری کی اہلیہ یونین کونسل سہنہ میںPTIکے ٹکٹ پر مخصوص نشستوں کے انتخابات میں کامیاب ہوگئیں دوست احباب اورPTIکی مقامی قیادت نے کامیابی پر مبارکباد دی ہے یادرہے کہ چوہدری جاوید اقبال لشکری علاقہ میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اس کامیابی میںمظہر بھٹی چک لشکری کا کلیدی کردار تھا۔
۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)چوہدری قمر زمان کائرہ کو پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں بیشک ان کا انتخاب بہترین ہے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر میڈم دانش زہرہ صدرسحر ویلفیئرسوسائٹی(رجسٹرڈ) کھاریاں نے کیا انہوں نے کہا کہ قمرزمان کائرہ ملکی سیاست اور پیپلز پارٹی میںمنفرد مقام رکھتے ہیں انشاء اللہ اپنے تجربہ اور مدبرانہ پالیسیوں سے پارٹی کو پنجاب میںمضبوط بنائیں گ ے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں میں پانچ ماہ بعد باآلا خرDSPکی تعیناتی ہوہی گئیDSPغلام محمد نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ان کے پیش روDSPملک منظور کو ریورس گیئر لگایا گیا تھا پانچ ماہ یہ سیٹ کالی رہی گذشتہ روزDSP غلام محمد نے چارج سنبھال کر کام شرو ع کردیا ہے اس تعیناتی سے عوامی مشکلات میںکمی آئے گی اس سے قبل ایڈیشنل چارج کے دوران عوام ذلیل وخوار ہورہے تھے عوامی حلقوں نے نئےDSPکی تعیناتی پر اظہار مسرت کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)سحر ویلفیئرسوسائٹی(رجسٹرڈ) کھاریاںکے زیراہتمام بہت جلد ایک روز ہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری علی ظفر ملک نے کیا انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد جگہ اور تاریخ کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی سحر ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتما م متعدد فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ہزاروںمریضوں کو فائدہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)ویلڈنACکھاریاں ذوالفقار علی باگڑی جی ٹی روڈ سول ہسپتال کھاریاں کے سامنے پارک کی تزئین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے خوبصورتی کیلئے گھاس کے ساتھ ساتھ پودے بھی لگا دئیے گئے جبکہ پریس کلب کی طرف جانیوالے راستے کے دونوں اطراف خوبصورتی کیلئے گھوڑوں کے دلکش ماڈل نصب کروادئیے جو کہ شہر کی خوبصورتی میںاضافہ کررہے ہیںعوامی حلقوں نے زبردست الفاظ میںخراج تحسین پیش کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کھاریاں(جی پی آئی)میونسپل کمیٹی کھاریاں میںمخصوص سیٹوں پر مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نامزدگی کیلئے عوامی حلقوں میں بحث جاری ہے عوام اپنے اپنے من پسند لوگوں کے نا م لے رہے ہیں جبکہ اس وقت قربانی دینے والے دو ممبران شیخ حفیظ اور لال گوندل کو ہارٹ فیورٹ قراردیا جارہا ہے شیخ حفیظ کو چیئرمین اور لال خان گوندل کو وائس چیئرمین بنانے جانے کے امکانات نظر آرہے ہیں فیصلہ مسلم لیگ ن کی قیادت کریگی۔
۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ وبابائے تحریک سید وزارت حسین نقوی ایڈووکیٹ طویل علالت کے بعد بھکر میں انتقال کر گئے ۔مرحوم سید وزارت حسین نقوی مرحوم قائد ملت جعفریہ مفتی جعفر حسین ، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی اور موجودہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دست راست، باوفا ساتھی رہے۔ مرحوم کی ملی و دینی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ان کی زندگی اخلاص اورجہد مسلسل کا نام ہے جرات اور بہادری سے قومی موقف کو ہر جگہ آگے بڑھایا۔ قیادت کے ساتھ اپنی وابستگی ان کا طرہ امتیاز رہا ،مشکل ترین حالات میں بھی ان کے قدم کبھی نہ ڈگمگائے، اپنی قومی حقوق کے تحفظ میں ہمیشہ سینہ سپر رہے ۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں اظہار تعزیت پیش کر تے ہیں اور مرحوم کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی دشمن کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے ان کا دلیرانہ مقابلہ کرتے رہے۔ اپنی ضعیف العمری کے باوجود بھی بھر پور توانائی کے ساتھ قومی وملی خدمات سر انجام دیتے رہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سید وزارت حسین نقوی کی قومی و ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔مرحوم سید وزات حسین نقوی کا نماز جنازہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتداء میں آج24 نومبر صبح 10بجے بھکر میں ادا کی جائے گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔
وزیر آباد (جی پی آئی) تحریک اویسیہ پاکستان وزیر آباد کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال نے کہا کہ تحریک اویسیہ پاکستان کے زیر اہتمام 16واں سالانہ عرس مبارک بدرالمشائخ پیر سائیں محمد اسلم اویسی رحمة اللہ علیہ 28نومبر 2016ء بروز پیر بعد نماز عشاء مرکز اویسیاں محلہ رسول نگر نارووال میں منعقد ہو گا۔پروگرام کے مطابق عرس مبارک کی پہلی نشست بعد نماز عصر قرآن خوانی ،بعد نماز مغرب ختم پاک اور تقسیم لنگر اوربعد نماز عشاء خطابات علماء کرام ہونگے جس کی صدارت پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین آستانہ عالیہ اویسیہ علی پور چٹھہ شریف اور سیادت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی جانشین و سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف فرمائیں گے جبکہ نگرانی و سرپرستی معروف مذہبی سکالر و مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک اویسیہ پاکستان علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال فرمائیں گے۔ خصوصی خطاب خطیب الاسلام پیر سید فدا حسین شاہ حافظ آبادی، عظیم مذہبی سکالر علامہ پیر غلام بشیر نقشبندی سجادہ نشین دربار عالیہ بائولی شریف گجرات،علامہ مفتی نعیم اللہ نعیمی خطیب اعظم سرائے عالمگیر، علامہ پیر محمد عارف ہزاروی سجادہ نشین درگاہ شیخ القرآن وزیر آباد ، علامہ عمر فاروق گولڑوی خطیب اعظم وہاڑی ،علامہ مفتی نعیم عارف نوری نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان پنجاب،پیر وقاص منور مجددی آف لاہور ، پیر توصیف النبی مجددی نقشبندی آف لاہور فرمائیں گے جبکہ پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت بابا غلام فرید کوٹ مٹھن ،میاں پیر غلام اویس اویسی علی پور چٹھہ ، پیر سید اظہر الحسن گیلانی کلی شریف ، پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی بڈیانہ شریف، پیر سید فرخ شاہ توحید آباد سیالکوٹ ، پیر اکرام اللہ مجددی سیفی ظفروال ، مزمل حفیظ بابر صد ر مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع نارووال ، محمد یعقوب اویسی ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر خلیل اختر چوہدری ای ڈی او ہیلتھ نارووال ، ڈاکٹر عبد الحق انصاری ، عابد محمود بٹ صدر حافظ عبد الرحمن ٹرسٹ ، چوہدری محمد اشرف رندھاوا قیام پور،پیر خواجہ معصوم انور نقشبندی،علامہ پیر قاضی محمد یعقوب رضوی خطیب مرکزی جامع مسجد شاہ جماعت نارووال، مرزا محمد نعیم مرکزی انجمن تاجران نارووال، حافظ محمد عمران بھٹی اور ان کے علاوہ ملک بھر سے جید علماء کرام ،مشائخ عظام ،نعت خوانان، معروف سیاسی ،سماجی، مذہبی ،روحانی شخصیات مہمانان خصوصی ہونگے۔عرس بدرالمشائخ کے انتظامات اویسیہ یوتھ فورس سر انجام دے گی جس کی نگرانی صاحبزادہ محمد عاصم بشیر اویسی، مولانا حافظ محمد عرفان اسلام اویسی،محمد محسن اویسی، صاحبزادہ علی احمد اویسی،محمد رمضان اویسی اورمحمد شہروز اویسی کرینگے۔ عرس مبارک میں سیالکوٹ، ظفروال، پسرور ،گوجرانوالہ، لاہور،شیخوپورہ، فیصل آباد،گجرات، وزیر آباد ، سمبڑیال، آیبٹ آباد، کراچی،اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے مختلف علاقوں سے عقیدتمندان مرکز اویسیاں و کارکنان تحریک اویسیہ پاکستان ضلعی ذمہ داران کی قیادت میں قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔ عرس مبارک کے تمام تر انتظامات مکمل کیئے جارہے ہیں۔حاضرین کیلئے لنگر کا خصوصی انتظام ہو گا جو بعد نماز مغرب تا رات دیر تک جاری رہے گا۔اس موقعہ پر پیر محمد عارف ہزاروی سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت شیخ القرآن نے کہا کہ وزیر آباد سے عرس مبارک میں شرکت کیلئے قافلہ محمد جمیل کی قیادت میں 28نومبر 2016ء بعد نماز عصر روانہ ہو گا۔
۔۔۔۔
وزیر آباد (جی پی آئی) حرمین شریفین کاتحفظ ہمارا مذہبی واخلاقی فریضہ ہے۔مکہ معظمہ میںبیت اللہ اورمدینہ منورہ میںمسجد نبوی ۖ اورروضہ رسول ۖ پرفقط قطعہ اراضی کاہی نام نہیںبلکہ یہ دونوںمقامات دنیا بھرکے مسلمانوںکی عقیدت ومحبت اورروحانیت کے مراکز ہیں۔ان خیالات کا اظہاراہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے نومنتخب صدرحافظ فیصل افضل شیخ ،مولاناعبد الستار راسخ ،حافظ عدیل احمد،مولانا محمدابراہیم محمدی ،مولاناشہبازاحمدسلفی ودیگرمقررین نے اہلحدیث یوتھ فورس گھکامیترکے زیراہتمام ذکرخداوذکرشان مصطفیۖ کی محفل سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ سعودی عرب اورپاکستان کااآپسی تعلق نہ عارضی اورنہ ہی مفادات پرمبنی بلکہ یہ تعلق روحانی اوراسلا می بھائی چارے کاتعلق ہے اوردونوںملکوںکادفاع بھی آپس میںلازم وملزوم ہے ۔انہوںنے کہا کہ یہودہنوداورحوثیوںنے دونوںبرادرملکوںکے خلاف سرحدوںپرجنگ کاماحول بنارکھا ہے لیکن دونوںکے دشمنوںکویہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے کہ دونوںمحاذوںپرفتح انشاء اللہ اسلام کی ہی ہوگی اوردشمن1965اورابرہہ کے انجام دسے دوچار ہونگے۔
۔۔۔۔
وزیر آباد (جی پی آئی) پاک چین اقتصادی راہداری کاخواب حقیقت میںتبدیل، اقتصادی راہداری کامنصوبہ پاکستان کی خوشحالی کومنصوبہ ہے،پاکستان کودیوار سے لگانے والوںکومایوسی ہوگی،وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاںمحمدشہبازشریف کی قیادت میںملک ترقی وخوشحالی کی را ہ پرگامزن ہے اورآج کاپاکستان 2013کے مقابلے میںمعاشی طورپرمضبوط ،مستحکم اورپرامن ہے۔ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے سٹی صدرعامرمشتاق کی قیادت میں آئے سیکرٹری جنرل زاہد اصغراورگوشی سے ملاقات میںکیا۔انہوںنے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کاسفرجاری رکھے گی ۔
۔۔۔۔
وزیر آباد (جی پی آئی) انرویل کلب آف وزیرآبادکے زیراہتمام فری آئی کیمپ مورخہ26نومبربروزہفتہ دوپہر2بجے بمقام مثمن برج وزیرآبادمیںلگا یا جائے گاجسمیںآئی سرجن ڈاکٹروقاص اعظم چیمہ مریضوںکافری معائنہ اورآپریشن کرینگے اورمفت ادویات دی جائینگی۔
۔۔۔۔
وزیر آباد (جی پی آئی) سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروںکے طلبہ وطالبات میںمقابلے کے رحجان اورجذبہ مسابقت پیداکرنے کے لئے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے امتحان میںشمولیت کوممکن بنانا ہوگا تاکہ طلباء محنت ودلجمعی سے تعلیمی سرگرمیاںجاری وساری رکھ سکیں۔ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرگوجرانوالہ ملک محمدسلیم نے چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن ملک شکیل احمدسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈپٹی ڈی ای اوسیکنڈری گوجرانوالہ ثاقب شعیب اظہر،ڈی ڈی ای اوچوہدری قمر الزماں بھی موجودتھے۔اس موقع پرڈی ای اوگوجرانوالہ کوپی ای سی امتحان میںپائی جانیوالی خامیوںاورکوتاہیوںسے بھی آگاہ کیا گیاجس سے بچوںاورانکے والدین میںاضطراب پایا جاتا ہے اورمتعددپرائیویٹ تعلیمی اداروںنے بچوںکوامتحان میںشامل کرواناضروری نہ سمجھا ہے۔ڈی ای اونے کہا کہ امتحان کے انٹطام واصرام میںپہلے سے کافی بہتری ہوئی ہے اورہم ہرممکن کوششکرینگے کہ سرکاری سکولزکے طلبہ وطالبات کوسنٹروںمیںبہترسہولیات فراہم کی جائیںاورنزدیک ترین سکولںمیںامتحانی سنٹرزبنائے جائیں۔
۔۔۔۔
وزیر آباد (جی پی آئی) بابا ئے صھافت کے نام سے منسوب گورنمنٹ مولاناظفر علی خان پوسٹ گریجوایٹ کالج وزیرآبادکی گولڈن جوبلی کے موقع پر بین الکلیاتی ہفتہ تقریب 5دسمبرتا10دسمبرہونگے۔گولڈن جوبلی کی تقریبات میںمقابلہ حسن قرات ونعت ،نبی آخرالزماںۖ کی سیرت پرتقاریر،بابائے صحافت مولاناظفر علی خان کاتحریک پاکستان میںکردار،پنجابی ٹاکرا،ایم اے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے اسٹیج ڈرامہ ،ڈگری وانٹرکلاسز،سائنس وآرٹس اساتذہ کے مابین کرکٹ میچ کامقابلے ہونگے۔گولڈن جوبلی کی تقریبات کوترتیب دیتے ہوئے پرنسپل پروفیسرڈاکٹرمحمدآصف ہزاروی نے کہا کہ ان پروگرامزسے طلباء کواپنے احساسات کی ترجمانی اورچھپی صلاحیتوںکوعیاںکرنے کے مواقع میسرآئینگے۔طلباء میںمقابلے بازی کوفروغ دینے سے ان میںآگے بڑھنے کاجذبہ پیداہوتا ہے اوران کے کردارسازی میںمعاونت حاصل ہوتی ہے۔
۔۔۔۔
وزیر آباد (جی پی آئی) کالج روڈپرگندگی کے ڈھیر،تعفن سے بیماریاںپھیلنے کاخطرہ،کالج روڈپرگورنمنٹ سٹی گرلز کالج،گورنمنٹ کرسچین ہائی سکول،گورنمنٹ مولاناظفر علی خان کالج،گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول ،گورنمنٹ پرائمری سکولز ہونے کی بناء پرسینکڑوںطلباء وطالبات کاروزانہ گزرہوتا ہے روڈپرگندگی کے ڈھیر،کچرے کی وجہ سے بدبووتعفن کاسامنا رہتا ہے۔کئی بچے بیماریوںمیںمبتلا ہوچکے ہیں۔پورے شہرکوصاف کرنے والے سینٹری ورکرمذکورہ روڈپرواقعہ ٹی سٹال پراپنی حاضری کویقینی بناتے ہیںمگرروڈکی صفائی پرتوجہ نہیںدیتے۔علاقہ مکینوںنے کہا کہ تعلیمی اداروںکی گزرگاہ کے علا وہ لویری والا،ہری پور،دولت آباد،شیشی محل،جناح کالونی،محلہ کٹڑامائی،پیرمٹھا قبرستان جانے کے لئے بھی اسی روڈکااستعمال کیا جاتاہے مگراس روڈ کی صفائی پرآج تک توجہ نہیںدی گئی۔اب سکھ کمیونٹی بھی اپنے مذہبی مقام گرودوارہ کی زیارت کے لئے بھی آرہی ہے اس روڈپرگندگی ڈھیر،صفائی کاناقص انتظام بارے وہ کیا سوچ لیکرجائینگے۔لہذاء کالج روڈپر روزانہ کی بنیادپرصفائی کانتظام کروایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان نیازی( شعبہ خواتین) کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ نواسی رسول زینب بنت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی بہادری اور شجاعت کی مثال تاریخ انسانی میں نہیں ملتی ، جنہوں نے دربار یزید میں اپنے مدلل خطبات کے ذریعے فاسق و فاجر اور ظالم حکومت کے درو دیوار ہلا دیے۔ انہوں نے عورت کی عظمت کو بلند کردیا کہ آل رسول سادات کسی سے ڈرنے والے نہیں۔جے یو پی نیازی خواتین لاہور کے زیر اہتمام عظمت اہل بیت کانفرنس میں شہدا ئے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زینب بنت علی اور اہل بیت عظام کی دیگر معظم خواتین کے خطبوں نے یزیدیت کو بے نقاب کیا۔ ورنہ فاسق و فاجر یزید تو امام حسین علیہ السلام کو باغی قراردے چکاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عورت کے کردارکو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کے دورمیں ہونے والی جنگیں ہوں یا بعد کے واقعات خواتین نے اسلام کی ترویج کے لئے اپنی خدمات پیش کیں ۔ مگر کربلا کی شیر دل خاتون حضرت بی بی زینب نے شہادت امام عالی مقام کے بعد کوفہ وشام کی گلیوںمیں جو خطبات ارشاد فرمائے، انہوںنے عالم اسلام میں انقلاب برپا کردیا۔ اور یزید کی خون حسین کو چھپانے کی ناپاک جسارت کو ملیا میٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی عورت کوبنت رسول خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ اور زینب بنت علی کے کردار پر چلنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کو وہ پاکیزہ اور متحرک نسلیں دی جاسکیںاورمستقبل میں کوئی یزید دوبارہ سر نہ اٹھا سکے۔ان کا کہنا تھاکہ کربلا کو متنازع نہ بنایا جائے۔ اہل بیت کسی ایک مسلک تک محدود نہیں، وہ ہر مسلمان کے لئے عقیدت کا مرکز ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ بدھ کی صبح پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے وادیِ نیلم میں ایک مسافر بس پر انڈین فوج کی فائرنگ سے سات شہریو ں کی شہادت پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈھڈنیال کے قریب ہونے والے اس حملے کے بعد ایمبولینس زخمیوں کو لینے کے لیے وہاں پہنچی تو اس پر بھی فائرنگ کی گئی جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔بھارت کی جانب سے نہتے شہریوںکو نشانہ بنانا ا نڈین فوج کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ انڈین فوج نے کشمیر میں کئی علاقوں جن میں شاہ کوٹ، جورا، بٹل، کریلا، باغ اور گرم چشمہ سیکٹر شامل ہیں فائرنگ اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور مسلسل کئی روز سے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارت فائربندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہاہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروںکی خاموشی حیران کن ہے۔علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ منصوبہ سی پیک کی کامیابی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی ، تحریک آزادی کشمیر کو جبر وتشدد و ظلم سے نہیں روکا جاسکتا۔اور کشمیریوںکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشااللہ کشمیر ضرور آزاد ہو گا۔
۔۔۔۔۔
لاہور (جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے آزاد جمو ں وکشمیر کے علاقے لاوات میں بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں کی بس اور ایمبولینس پرفائرنگ میں 10۔ افراد کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت غیر انسانی حرکتوں پر اتر آیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ بھارت کو جواب دیے بغیر مودی کو عقل نہیں آئے گی۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، اقوام متحدہ سے حق خود ارادیت کی قرارداد کی منظوری مثبت اقدام ہے۔ بھارت کو لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر فوج کی طرف سے جواب قابل تحسین ہے، حکمرانوں کو بھی اپنی معذرت خواہانا پالیسیوں سے جان چھڑانی چاہیے۔ کشمیر کی تحریک آزادی کو پاکستان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سفارتی اور سیاسی سطح پر کشمیر کی مددپاکستان کا فرض ہے ۔بھارت کے ساتھ تجارت چھوڑ کر عالمی دباو بڑھایا جائے۔بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد ہی عالم اسلام کے مسائل کا حل ہے۔ ہمیں اپنی روایتی سستی سے ہٹ کر کشمیر کی آزادی کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ ورنہ آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کے ہاتھوں بری طرح پسپائی اختیار کرچکا ہے۔ اس کے فوجی گلیوں اور بازاروں کو بند کرکے کچھ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، ہم حیران ہیں کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والی تنظیمیں کہیں نظر نہیں آتیں۔ جے یو پی کے رہنما نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو زبانی بیان بازی سے آگے کشمیریوں کی عملی مدد کرنی چاہیے، او آئی سی کا فرض بنتا ہے کہ وہ امت مسلمہ کی تفریق کی بجائے، اتحاد کو فروغ دیتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوںکی آزادی کے لئے اپنا متحرک کردار ادا کرے اور محض قراردادوں سے آگے نکل کر تمام رکن ممالک کو پابند کرے کہ وہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے محکوم مسلمانوں کے لئے آواز بلند کریں۔ ورنہ ڈمی تنظیموں کے قیام کا کوئی فائدہ نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور(جی پی آئی) انتہاپسندی ،دہشت گردی کیخلاف اور بین المذاہب مکالمہ کیلئے تمام مذاہب کے قائدین کو اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔ تمام آسمانی مذاہب احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں ۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف پاکستانی قوم ،فوج اور مذہبی قائدین کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ یہ بات آرچ بشپ کینٹ بری جسٹن بلی نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر مذہبی قائدین سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔ بشپ آف کینٹ بری نے کہا کہ انتہاپسند اور دہشت گرد تنظیمیں کروڑوں ڈالرپروپیگنڈہ پر لگارہی ہیں ان کے پروپیگنڈہ کو ناکام بنانے کیلئے مؤثر اور مقبول مذہبی قائدین کو میدان میں آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے خوشی اور اطمینان کی بات ہے کہ پاکستان میں بین المذاہب مکالمہ سے حالات میں بہتری آئی ہے۔ میں انتہاپسندی ،دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کرنے والے تمام قائدین کو سلام پیش کرتا ہوں ۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستا ن کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستانی قوم بشپ آف کینٹ بری کی پاکستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہتی ہے۔ پاکستان میں مختلف مذاہب کے لوگ رہتے ہیں اور پاکستانی مسلم قائدین نے ہمیشہ دوسرے مذاہب کے قائدین اور عوام کو احترام دیا ہے۔ پاکستان میں ناموس رسالتۖ کے قانون کے غلط استعمال کو روکا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دوسالوں کے دوران ناموس رسالت ۖ کے قانون کے غلط استعمال کرنے کی کوششیں کرنے والوں کی علماء اسلام نے حوصلہ شکنی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد،گروہ یا جماعت کو یہ حق ہر گز نہیں دیاجاسکتا کہ وہ اپنی سوچ ،فکر اور رائے کو دوسرے مذاہب کے ماننے والوں پر مسلط کرے۔ آئین پاکستان نے مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا تعین کردیا ہے کسی کو آئین پاکستان سے انحراف نہیں کرنے دیاجائے گا۔ آرچ بشپ آف کینٹ بری نے پاکستان علماء کونسل کی بین المذاہب کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کہاہے کہ ملک میں امن وامان کے قیام اور سی پیک منصوبے کی کامیابی میں آرمی چیف کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،گزشتہ تین سالوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورتینوں مسلح افواج کے سربراہان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں ، ملک حالت جنگ میں ہے ایسے میں دفاعی نمائش کا قیام ایک اچھااقدام ہے اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی جبکہ دفاعی نمائش میں 261غیر ملکی اور157پاکستانی کمپنیوں کی شرکت نے پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر اچھا تاثر چھوڑاہے اس کے علاوہ 34ممالک کے 418کمپنیوں نے نمائش میں اپنی مصنوعات کو پیش کرنے کا موقع ملاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایچ اے آفس میں تاجر الائنس کے رہنمائوں سے ملاقات میں کیا۔ایاز میمن موتی والا نے کہاکہ بھارت آئے روز پاکستان کی سرحدوں کو نشانہ بنارہاہے ہونا تو یہ چاہے کہ آرمی چیف راحیل شریف دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنے عہدے پر فائز رہیںمگر جس انداز میں انہوں نے اپنے منصب پر رہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کی ہے اس کی جسقدر بھی تعریف کی جائے وہ کم ہوگی انہوں نے کہاکہ ہم پوری تاجر الائنس کی جانب سے جنرل راحیل شریف کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں نے ہی اس ملک کی عوام کو مایوس کیا ہے مگر افواج پاکستان نے جنرل راحیل کی قیادت میں جس انداز میں دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا اسے ہمیشہ سنھرے الفاظوں میں لکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی(جی پی آئی) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ ہر نیا دن کراچی کے لیے بری خبر لارہاہے مجرموں کو یقین ہوگیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی کچھ نہیں کرسکتا،سڑکوں اور دیگر مقامات پر موبائل چھیننے اور سنگین وارداتوں کا خوف ایک بار پھر زور پکڑ رہاہے ،ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر سے جرائم پیشہ افراد کی اجارہ داری کا دور چل نکلاہے ،اس ملک میں آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے حکمرانوں کی کرپشن کا احتساب کرنا کسی خواب سے کم نہیں ہے ،ملک کو لوٹنے والے اقتدار جانے کے چند برسوں بعدوطن واپس لوٹ آتے ہیں ۔ اس سارے نظام کو درست کرنے کے لیے ہمیںملک لوٹ کر فرارہونے والوں کا راستہ روکنا ہوگا ،جن حکمرانوں نے اس ملک کا پیسہ لوٹا وہ موقع کی مناسبت سے حالات دیکھ کر اس ملک کی تباہی کرنے پھر سے آجاتے ہیں ،ا ن خیالات کااظہار انہوں نے عادل ہائوس سے جاری بیان میں کیا،حلیم عادل شیخ نے کہاکہ ان تمام باتوں کے ساتھ یہ کہنا بھی کسی ازیت سے کم نہیں ہے کہ 2018کے انتخابات میں بھی دھاندلی کا عمل مشکوک ہی رہے گا،الیکشن کمیشن کا نظام جوں کا توں اپنی جگہ قائم ہے جبکہ انتخابی اصلاحات کی باتیں بھی دفن ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں،انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بے مثال اقدامات کیئے ہیں ،جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ اس ملک میں جاری فلاحی کاموں میں بھی حصہ لیا۔انہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کے شہری علاقوں پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری سفارتی طاقت کسی کام کی ہوتی تو بھارت کی یہ جرات نہیں تھی کہ وہ اس طرح ہمارے علاقوں میں اشتعال انگیزی کی حرکت کرتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے ہدایت پر اوارہ گردی یعنی زیردفعہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت پچھلے ہفتہ کیدوران 665افراد کیخلاف کاروائی کمسن ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی 175افراد کیخلاف چالان ،ڈرائیونگ کے دیگر اصولوں کیخلاف ورزی کے پاداش میں کالے شیشوں والے 50گاڑی مالکان ،315بلانمبر ،115موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت 105ڈرائیورز کیخلاف کاروائی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عباس مجید خان مروت کے ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے ضلع سوات بھر میں دیگر علاقوں سے آئے ہوئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے اوارہ گردی یعنی زیردفعہ55/109ضابطہ فوجداری کے تحت پچھلے ہفتہ کیدوران 665افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کئے ہیں ،اسی طرح کمسن ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 175افراد کیخلاف چالان کیا ہے ،ڈرائیونگ کے دیگر اصولوں کیخلاف ورزی کے پاداش میں کالے شیشوں والے 50گاڑی مالکان ،315بلانمبر ،115موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت 105ڈرائیورز کیخلاف کاروائی کی ہے ،اس کے علاوہ قانون کرایہ دراران کیخلاف ورزی کرتے ہوئے 35مقدمات ,جبکہ قانون SVEPکیخلاف ورزی کرتے ہوئے 12مقدمات درج کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام اسا تذہ اور طلباء کے مطالبات کے حق میں ریلی و مظاہرہ اگر مطالبات تسیلم نہ کی گئی تو احتجاج کا تحریک شروع کر کے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کرینگے مقررین کا مظاہرین سے خطاب گذشتہ روز اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام ڈگری کالج کبل کے طلباء کا کبل چوک میں مظاہرہ و ریلی جس سے خطاب کر تے ہوئے اسلامی جمعیت طلباء ملاکنڈ ڈویژن کے ناظم افتخار حسین ، ضلعی نا ظم ذکریہ محمد ، جنرل سیکرٹری عصمت اللہ ، حسین احمد اور دیگر نے کہا کہ طلباء یونین کو بحال کیا جائے فیسوں میں کمی کی جائے ،ٹیچنگ سٹاف بھر تی سمیت تعلیمی بجٹ میں اضا فہ کیا جائے ، تعلیمی اداروں میں سیاسی مداخلت بند کر کے سہولیات دے کر میرٹ کو فروغ دیا جائے یکسا ں نظام تعلیم لا کر اُردو زبان کو رائج کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسا تذہ کے تمام مطالبات جلد از جلد تسلیم کر کے ون سٹیپ پروموشن دے کر اب گریڈ ایشن کی جائے 1400اسامیوں کو فوری طور پر پُر کی جائے طلباء نے ہا تھوں میں پلے کارڈ ز اُٹھا رکھے تھے جس میں اسا تذہ اور طلباء کے حق میں الفاظ درج تھے مقررین نے مزید کہا کہ اس ملک کے اندر گدھا گاڑیاں چلانے والوں کی یونین موجود ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ طلباء یونین کو غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر معطل کیا گیا ہے اسا تذہ جو معاشرے کا اہم سکون ہے ان کے جائز مطالبات سے محروم رکھا جا رہا ہے اگر طلباء اور اسا تذہ کے جائز مطالبات نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک کو آگے بڑھا کر چوک کو بند کر دینگے ہمیں جمہوری طریقے سے مطالبات منظور کرانے ہے اگر جمہوری طریقے سے حقوق نہ ملے تو جلد آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) تحصیل کبل میں ناجائز تجاویزات اور کانجو میں شدید ٹریفک جام کیلئے پلان تیار بہت جلد عملدرآمد کا آغاز کرینگے عوام رضا کارانہ طورپر تمام ناجائز تجاویزات ختم کریں ورنہ بعد میں گرینڈ آپریشن شروع کیا جائیگا جس میں کسی کے ساتھ جس میں کسی کے سا تھ کسی قسم کی سفارش یا رعایت قبول نہیں ہو گی تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل ناظم حا جی رحمت علی کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید قا در ، SHOرحمت علی، TMOنثار خان شریک تھے انہوں نے کہا کہ کانجو کے مقام پر شدید ٹریفک جام ہو تے ہیں جس کے لئے پلان تیار کیا گیا ہے عملدرآمد جلد شروع کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کبل میں ناجائز تجاویزات کے خا تمے کیلئے بھی حکمت عملی طے کی گئی ہے عوام رضا کارانہ طور پر ہر قسم کے نا جائز تجاویزات ہٹائے ورنہ بعد میں ایکشن لے کر گرینڈ آپریشن کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) گذشتہ روزکبل ہزارہ میں 18سالہ نوجوان کے قتل کے الزام میں ملوث 2ملزمان کو تھانہ کبل میں میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ملزمان نے قتل کا اعتراج پہلے سے کر چکے ہیں جس کا رپورٹ ہم نے گذشتہ روز تفصیلی طورپر شائع کیا گیا تھا تفصیلا ت کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ ہزارہ میں قتل شدہ سلیمان کے قتل میں ملوث دو ملزمان شعیب اور غزن کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل سمیت اہم شواہد حا صل کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوات(جی پی آئی) ضلع نا ظم محمد علی شاہ کا کبل آمد پاکستان مسلم لیگ تحصیل کبل کے صدر عبد الغفور خان ، تحصیل کونسلر عثمان غنی اور دیگر کے سا تھ خصو صی ملا قات تحصیل کبل کو درپیش مسائل و مشکلات پر بات چیت ضلعی نا ظم محمد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے دروازے ہر عام و خا ص کے لئے کھلے ہیں جب تک مسائل و مشکلات کا تعلق ہے مل کر حل کرینگے ملا قات میں کبل کو گھر گھر سوئی گیس فراہمی ، کانجو دیولئی میں سب ڈویژنل آفیسزز کا قیام اور تحصیل کبل میں گریڈ اسٹیشن کا قیام جیسے اہم منصوبے زیر بحث رہے اس موقع پر عبد الغفور اور عثمان غنی نے کہا کہ امیر مقام عوام کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں خصو صی دلچسپی لے رہے ہیں اور وہ گیس منصوبے کے سا تھ سا تھ گریڈ اسٹیشن اور گھر گھر کو سوئی گیس فراہمی کو بہت جلد عملی جامہ پہنائینگے۔بعد میں ضلع ناظم نے ویلج نائب نا ظم فضل واحد کے والد کے وفات اور جلات خان کے کزن کے وفات پر فا تحہ خوانی بھی کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔