بھمبر کی خبریں 23/11/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق اسپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے اہلیان بڑھنگ کے ساتھ اپنے ڈیرے پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ یقین دھانی کروائی تھی کہ محکمانہ سطح پر کسی بھی محکمہ میں سیاسی اور انتقام کی بنیاد پر تبادلہ جات عمل میں نہیں لائیں گے لیکن بدقسمتی سے ابھی اس یقین دھانی کو ایک ہفتہ سے زیادہ وقت نہیں گزرا کہ بڑھنگ کی رہائشی خاتون جوکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھمبر میں اردو کی لکچرار تھی کو ٹارگٹ کرکے سیاسی انتقام کی مرض سے بھمبر سے پنجیڑی تبدیل کردیا گیا اس سے زیادہ افسوسناک اور تکلیف دہ بات ہے کہ ہماری یہ بہین منیٹرنٹی لیو پر تھی انسانیت کے بنیادی تقاضوں کی نفی کرتے ہوئے اس کا تبادلہ کردیاگیا انہوں نے کہا کہ آج اہلیان بڑھنگ پریس کانفرنس کے ذریعہ وزیراعظم آزادکشمیر سے مطابہ کرتے ہیں کہ چیئرمین گڈ گورننس کی بیڈ گورننس کو اگر نہ روکا گیا اور سیاسی انتقام کاسلسلہ دراز ہوتا گیا تو پھر آئندہ چند روز بعد ایک مرتبہ پھر حکومت کے خلاف بھمبر میں دما دم مست قلندر ہوگا ، سنیئر وزیر کے انتقامی ہتھکھنڈوں کے خلاف ضلع بھمبر میں بھرپور تحریک جلد شروع کی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ بھمبر میں پورا سیٹ اپ بدنام زمانہ کرپٹ افسران پر مشتمل لگایا جارہا ہے صرف امید کی کرن ضلعی انتظامیہ کی صورت میں سامنے آئی ہے کیونکہ یہ صوابیداد وزیر اعظم آزادکشمیر کی ہے اس لیے بہتر فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے آج اہلیان بڑھنگ کا نمائندہ وفد جس میں صدر اصلاحی کمیٹی بڑھنگ راجہ محمد ارشاد ، راجہ محمد اسلم ، راجہ محمد اعظم، صوبیدار محمد اسلم، راجہ ذوالفقار احمد، راجہ فہیم اختر ، راجہ علی شان، ٹھیکیدار راجہ محمد مناف ، حافظ عنصر محمود ، راجہ ضمیر احمد، راجہ محمد فیاض ، راجہ محمد اسلم، راجہ شہزاد اختر ، راجہ مقصود احمد، وائس چیئرمین راجہ بشیر احمد، راجہ اشفاق ، راجہ جاوید اقبال، راجہ نعمان اکرم ، راجہ منیر احد، قاسم اکرم اور دیگر دامل ہیں وزیراعظم آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حلقہ ایل اے 7 بھمبر میں بالخصوص محکمہ پولیس ، محکمہ اموار حیوانات، محکمہ تعلیم، محکمہ مال، اور محکمہ زراعت میںجملہ انتقامی اور سیاسی تبادلوں کا نوٹس لیں اور خلاف میرٹ اور حکومتی پالیسی کے خلاف عمل میں لائے گئے تمام تبادلہ جات کومنسوح کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین اور عوام علاقہ میں پائی جانے والی شدید بے چینی کو ختم کیا جاسکے انھوں نے کہا کہ محکمہ امور حیوانات میں وٹنری ڈاکٹر ز کے تبادلے بھی عجیب ہیں بڑھنگ سے وٹنری ڈاکٹر کو درائیاں اور درائیاں سے وٹنری ڈاکٹر کو بڑھنگ تبدیل کیا ہے کیونکہ انہوں نے چوہدری انوارالحق کو ووٹ دئیے تھے یہ دونوں ڈاکٹرز باہمی اتفاق رائے سے ا ن تبادلہ جات کی منسوخی کے خواہش مند ہیں اس کے باوجود بھی انکو سیاسی اور انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی بھرپور مذمت بھی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اصلاح کا موقع دے رہے ہیں لیکن حکومت اس کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے گڈ گورننس کے نا پر بیڈ گورننس کا ریکارڈ قائم کیا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شرقی بازار بھمبر میں تجاوزات کی بھرمار، موٹر سائیکلوں، ریڑھیوں اور دکانداروں کے باہر پڑھے سامان کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ، مریضوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ضلعی انتظامیہ سے شرقی بازار میں تجاوزات کی بھرمار ، پید ل چلنابھی محال، شرقی بازار میں جگہ جگہ موٹر سائیکل پارک ، ریڑھی اور دوکانداروں کی طرف سے جگہ جگہ پڑے سامان نے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ، دن کے اوقات میں بازار سے پید ل چلنا بھی محال ہوچکا ہے خاص طور پر مریضوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تجاوزات کی وجہ سے بازار سے ایمولینس کا گزرنا ممکن ہوچکا ہے بھمبر کے شہریوں نے اعلی احکام اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شرقی بازار بھمبر میں تجاوزات کو مسمار کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلا ف بھرپور کاروائی عملی میں لائی جائے تاکہ شہریوں اور گاہگوں کو بازار سے گزرنے میں آسانی ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھمبر اور گردنواح میں منشیات فروشی کا دھندہ پورے عروج پر ، نوجوانوں نسل تباہ ہونے لگی ۔ بھمبر پولیس نے منشیات کے خلاف ایک کاروائی کرکے خاموشی اختیار کرلی، منشیات فروشی کے بڑے گڑھ بڑھنگ میں پولیس کاروائی کرنے میں ناکام، شہریوں کا منشیات کے بڑھتے ہوئے کاروبار کے خلاف شدید احتجاج ، منشیات کے گڑھ بڑھنگ سمیت دیگر علاقوں میں بھرپور آپریشن کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر اور گردنواح میں منشیات فروشی کا دھند ہ پورے عروج پر، منشیات فروشی کا سب بڑا گڑھ بڑھنگ ہے یہاں سے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کی جاتی ہے بھمبر پولیس نے منشیات فروشی کے خلاف ایک کاروائی کرنے کے بعد خاموشی اختیارکرلی ، خاص طور پر منشیات کے گڑھ بڑھنگ میں پولیس کاروائی کرنے سے قاصر ہے بھمبر شہر، بڑھنگ، بھمبر رجانی، کانگڑہ فکروٹ، ڈھیری وٹاں، دھنڈ ر اور گڑھا دین کے علاقوں منشیات فروشی میں سرفرست ہیں ،منشیات کے بڑھتے ہوئے دھنڈ ے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے کئی پڑھے لکھے نوجوان بھی بے روزگاری کی وجہ سے بے رواوی کا شکار ہوکر منشیات کی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں بھمبر کے شہریوں ، عوامہ علا قہ نے پولیس کے اعلی احکام سے بھمبر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے ہوئے کاروبار کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے اور بھمبر اور گردنواح کے منشیات فروشوں خاص طور پر منشیات کے گڑھ بڑھنگ میں منشیات کے خلاف بھرپور آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا ہے کہ سیز فائر لائن پر بسنے والے ہزاروں لوگوں کو رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے حکومت کو ماسٹر پلان بنانا چاہیے تاکہ بھارتی فائرنگ سے متاثرین بے گھر ہونے کے بعد بھی باعزت زندگی گزار سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے برنالہ ، چھمب کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بھمبر کے دونوں اطراف میں کنٹرول لائن سے بڑ ی تعداد میں عوام متاثر ہورہے ہزاروں لوگوں کا انخلا شروع ہوچکا ہے بھمبر شہر میں مکان ناپید ہو چکے ہیں حکومت نے اگر بروقت کوئی قدم نہ اٹھایا تو شہریوں کے لیے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ڈاکٹر ریاض احمدر مرزا نے کہا کی انڈسٹریل ایریا میں سینکڑوں کنال جگہ پڑی ہے بلکہ بڑے بڑے ہال بھی موجود ہیں اگر انتظامیہ ان ہالز اور دیگر عمارت کا بروقت سروے کرکے کوئی پلاننگ کرلے تو آنے والے دنوں میں انتظامات کرتے ہوئے انتظامیہ کوکوئی مشکل پیش نہیں آئے گی انہوں نے کہا الخدمت فائونڈیشن نے ہنگامی حالات سے نبٹنے کے لیے ابتدائی اقدامات کرلیے ہیں اور مشکل گھڑی میں الخدمت فائونڈیشن کے رضا کار اور جماعت اسلامی کے کارکن قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر)بھارت افواج کی گولہ باری سے کنٹرول لائن پر بے گناہ شہریوں اور معصوم بچوں کی شہادت عالمی اداروں اور جمہوریت پسندوں کے منہ پر طمانچہ ہے سویلین آبادی پر بھارتی گولہ باری اور فائرنگ بزدلانہ کاروائی ہے تحریک آزادی کو کامیاب ہوتے دیکھا کر بھارت حواس بافتہ ہوگیا ہے بھارت کی بزدلانہ کاروائیوں سے کشمیریوں کے حوصلے پشت نہیں کرسکتا ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران بھمبر ڈاکٹر عبدالشکور ، جنر ل سیکرٹری آل پارٹیز فریڈم فورم محمد علی اختر، ضلعی امیر جماعت اسلامی امجد یوسف، صدر سنی ٹرسٹ حافظ شجا ع الرحمن، صدر میلاد کمیٹی چوہدری محمد اکرم، تحریک انصاف کے راہنما خالد حسین ثاقب ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ اورسیز راہنما چوہدری محمد یونس بروٹی ، مسلم لیگ ن کے راہنما راجہ اظہر اقبال، مسلم کانفرنس کے سٹی بھمبر کے جنر ل سیکرٹری شیخ محمد صادق نے کنٹرول لائن پر مسلسل بھارتی گولہ باری اور فائرنگ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹانے کیلئے کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کرایا ہے کنٹرول لائن پر آباد بے گناہ شہریوں اور معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بنارہا ہے نیلم، نکیال ، چڑھوئی ، کوئی رٹہ ، سماہنی اور چھمب میں بھارتی افواج کی شہری آباد پر گولہ باری اور فائرنگ بزدلانہ کاروائی ہے کشمیریوں کے حوصلے ہمالیہ سے بھی بلند ہیں بھارت بزدلانہ کاروائیوں سے کشمیریوں کے نہ تو حوصلے پست کرسکتا ہے اور نہ ہی آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکتا ۔ انہوں نے نریندر مودی کے ہاتھ کئی بیگناہ انسانوں کے خون سے رنگے ہیں مودی سرکار نے بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کا فری ہیڈ دے رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ایک طرف بھارتی افواج کنٹرول لائن پر سویلین آبادی کو اپنی درندگی کا نشانہ بنا رہی ہے تو دوسری طرف کنٹرول کے متاثرین کیلئے حکومت کچھ نہیں کررہی ہے متاثرین کی آباد کاری کیلئے حکومت کے پاس کوئی پلان نہیں ، متاثرین دربدر ہورہے ہیں حکومت متاثرین کی ہرممکن مدد کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(بھمبر(ڈسٹر کٹ رپورٹر))علم شریعت و طریقت خطیب کشمیر بانی مرکزی جامعہ مسجد بھمبر مولانا محمد دین کے سالانہ ختم شریف کی دعائیہ تقریب مرکزی جامع مسجد بھمبر میں منعقد ہوئی ، ختم شریف کی تقرمیں سینکڑوں عقید مندوں نے شرکت، سالانہ عرس کے دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر مولانا محمد امین الدین نے کہا کہ مولانا محمد دین مرحوم نے اپنی ساری زندگی تبلغ اسلام کیلئے وقف رکھی انکی تبلغ سے متاثرہو کر سینکڑوں غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا، مغلیہ مسجد کی جہ ضلع بھمبر کی بڑی مسجد تعمیر کروائی ، دعائی تقریب کے آخر میں عقید مندوں میں لنگڑ تقسیم کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر(نمائندہ خصوصی)اووسیز کشمیری راہنما چوہدری محمد یونس آف بروٹی نے سابق چیئر مین یونین کونسل چوہدری ظفراقبال کی والدہ محترمہ ، چوہدری امجد انور کی دادی محترمہ ، ڈاکٹر اسلام سوکاسن کے والد محترم ، صوبیدار محمد بوٹا برنا کے بھائی ، ملک محمد رفیق نوا ں گراںکے ماموں زاد بھائی ، رومان رضا کے ماموں کے وفات پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت کی اور پسماندگان کیلئے و لواحقین کے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔