راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار ببرک خان، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار یاسر شفایت، سابق کنوینئر پپلیسٹی سردار ثاقب فاروق سابق پی آر اور سردار ریحان سلیم، سابق ممبر سی سی فرخ امین ، سابق صدر کالج ریس سرور، ذوالفقار حیدر، خان نعمان خان ،نے مشترکہ بیان میں کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عظیم سوشلسٹ نظریات مزدوروں کی جدو جہد کے سرخ رنگ اور سرخیوں پر چند بنیادپرستوں اور کالعدم تنظیموں کی طرف سے غلیظ پروپیگنڈا کرنے والے اپنی زبان کو لگام دیں کفر کے فتوے لگانا اور مذہب کے مقدس نام کو اپنے سیاسی و معاشی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ان کا پرانا وظیرہ رہا ہے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جب پاکستان کے غریبوں، محنت کشوں مظلوموں کوجاگیرداروں سرمایہ داروں اور معاشی ناہمواریوں کے خلاف انقلابی نظریات کے گرد طبقاتی بنیادوں پر جمع کیا تو اس وقت بھی مذہبی بنیاد پرستی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو پر کفر کے فتوے لگائے ۔بنیاد پرستی نے امریکہ کے آشر باد پر ضیاء آمریت کی راہ ہمرار کی وہ ضیاء الحق جس نے پاکستان میں دہشت گردی ، طالبان نائزیشن کو پروان چڑھایا نفرتوں کا نصاب دیافرقہ واریت اور لسانیت کو پروان چڑھایا ۔جس کی وجہ سے آج پاکستا ن میں دہشت گردی کے واقعات سے معصوم عوام مذہبی انتہا پسندی کی بربریت نشانہ بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوشلزم ایک سیاسی نظریہ ہے جس پر پیپلز پارٹی گزشتہ چاردہائیوں سے پر امن اور سیاسی جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت محمد ۖ زندگی ہمارے لیے مشل راہ ہے ۔در اصل انہیں بنیاد پرستوں اور کالعدم تنظیموں نے اسلام کا خوبصورت چہرہ پوری دنیا میں خراب اور بدنام کیا امن محبت بھائی چارے کا درس دینے والے مذہب اسلام کو انہوں نے وحشت اور دہشت کا رنگ دیا ۔سوشلزم کی جدوجہد در اصل استحصالی نظام کے خاتمے اور طبقات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے ہے جس کے لیے پی ایس ایف اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہے شہید بے نظیر بھٹو نے انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے خلاف بہادری اور دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ مشرقی کی بیٹی کو ان درندوں نے بے دردی سے شہید کیا ان کا پی ایس ایف ہر محاظ پر مقابلہ کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے پر امن سیاسی حالات کو ایک سازش کے تحت خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تحریک آزادی کشمیر کے نازک مراحل میں اس طرح کی بے حودگی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پی ایس ایف سائنٹیفک سوشلزم کے پر یقین رکھتی ہے اور اپنی جدو جہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا تیس نومبرکو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ایس ایف بلاول ہائو س لاہور میں بھر پور شرکت کرے اور نوجوان قائد بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنا سیاسی سفر ترقی پسند پر امن خوشحال سوشلسٹ کشمیر اور پاکستان کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھے گی۔ ________________________________ __________ّّّّّّّ______________________ راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی ) سردار خالق وصی کو کشمیر کونسل کا ٹکٹ ملنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے وزیراعظم پاکستان ، وزیرا عظم آزاد کشمیر اور صدر آزاد کشمیر اور قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے حلقہ پونچھ حلقہ نمبر چار یونین کونسل ٹائیں کے ایک اچھے اور باکردار انسان کو ٹکٹ سے نواز، ہم امید کرتے ہیں حلقہ میںتعمیر و ترقی کا ناباب شروع ہوگا اور حلقہ میں جو مایوسی پائی جارہی تھی اس کا خاتمہ ہو گا ۔ ان خیالات کااظہار سردار محمد اسماعیل خان ، سردار محمد الطاف خان ، سردار محمد یونس خان ، سردار غفور خان ، سردار یاست یونس ، سردار گل محمد ، سردار ارشاد خان ، سردار بدر فیاض ، سردار محمد فاضل خان ، سردار نواز خان ، سردار جمیل صادق ، سردار اشفاق خان (پاچھیوٹ ) اور دیگر نے اخبارات کو جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ __________________________________ ________________________________ راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) عبدالخالق وصی کو کشمیر کونسل بننے پر ہم میاں نواز شریف وزیراعظم پاکستان اور قیادت کے ممنون اور شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے پونچھ حلقہ نمبر چار بالخصوص یونین کونسل ٹائیں سے سردار خالق وصی کو کشمیر کونسل کا ممبر بنایا ۔ ہم اہلیان پونچھ حلقہ نمبر چار سردار وصی سے امید رکھتے ہیں کہ کشمیر کونسل میں رہتے ہوئے پونچھ بالخصوص حلقہ نمبر چار پر خصوصی نگاہ کرم تعمیر و ترقی کی نظر کرم کریں گے ۔ چونکہ حلقہ نمبر چار عرصہ دراز ا سے تعمیر و ترقی نہ ہونیکی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن یونین کونسل ٹائیں (ر) صوبیدار اخلاق حسین شاہ نائب صدر مسلم لیگ ن مقصود خان سردار رفاقت خان منشاد انقلابی جاوید اشرف ، سردار اشتیاق بوسہ گلہ ، یونین کونسل ٹائیں تھوراڑ کے لوگوں نے میاں نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) ہم پنجاب ڈسٹرکٹ جوڈیشری (ماتحت عدلیہ) کی احتجاجی تحریک کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں اصول مساوات کے تحت ماتحت عدلیہ کے ملازمین کی مراعات ہائی کورٹ کے ملازمین کی مراعات کے برابر کی جائیں لوگ انصاف کے حصول کے لئے عدالتوں کا رخ کرتے ہیں جب کہ عدلیہ کے ملازمین چراغ تلے اندھیرے کے مترادف انصاف کے حصول کے لئے روڈوں پر دھکے کھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار آل آزاد کشمیر جوڈیشل اپمپلائز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر آفتاب احمد تبسم نے راولاکوٹ کے مقا م پر عدلیہ ملازمین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے اندر کا م کا سارا بوجھ ماتحت عدلیہ کے ملازمین پر ہوتا ہے جو عوام کو انصاف کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں لیکن ستم ظریفی کی بات ہے کہ جب مراعات کی باری آتی ہے تو ان محنت کشوں کو کرپٹ قرار دے دیا جاتا ہے جو کہ سراسر دوہرا معیار ہے اور ہم اس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں اگر کسی پر کرپشن ثابت ہوتی ہے تو اس کے خلاف تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے لیکن محض کرپشن کے الزامات کا بہانہ بنا کر ماتحت عدلیہ کے ملازمین کو مراعات نہ دینا کہاں کا انصاف ہے آفتاب تبسم نے کہا کہ ہم پنجاب ماتحت عدلیہ کے ملازمین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں بہت جلد مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا سپیشل جوڈیشل الاونس(Three time )از01-01-2009، 50% اڈہاک الاونس از01-07-2010 ،عدلیہ ملازمین کا بنیادی حق ہے جس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہو سکتے جبکہ آزاد کشمیر میں اسسٹنٹ ریڈرز ،اسسٹنٹ ناظر کی آسامیوں کو اپ گریڈ ہوئے تقریباًڈیڑھ سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن تا حال ان کی فیکسیشن نہیں کی جا رہی اسی طرح سٹیینوگرافرز کی آسامیا ں اصول مساوات پنجاب کے تحت 2005ء سے اپ گریڈ ہونی چاہیے تھیں بارہا تنظیم کے پلیٹ فار م سے اس معاملے کو ارباب اختیار کے نوٹس میں لایا گیا لیکن تا حال ان آسامیوں کو بھی 2005ء سے اپ گریڈ نہیں کیا گیا عدلیہ ملازمین کے مسائل حل نہ کر کے ہمیں احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے آفتاب تبسم نے کہا کہ جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن ملازمین کے غصب شدہ حقو ق کی بازیابی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی اور ہر سطح پر ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔
راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10%اور 7.50%اضافہ کرنے والے حکمرانوں کو اپنی تنخواہوں میں 100%سے بھی زیادہ اضافہ کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے تھی جس ریاست کے محنت کش دو وقت کی روٹی کے لیے مجبور ہوں اس کے کرپٹ حکمرانوں کا اپنی مراعات میںاتنا بڑا اضافہ غریب محنت کشوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ان خیالات کے اظہار آل آزا د کشمیر جوڈیشل ایمپلائز ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر آفتاب احمد تبسم نے راولاکوٹ کے مقام پر ملازمین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سرکاری ملازمین کی تنحواہوں میں اضافے کی بات آتی ہے تو خزانہ خالی ہوتا ہے لیکن ان چوروں کے لیے ہر وقت خزانہ بھرا رہتا ہے خود ہی اپنی تنخواہوں میں اپنی مرضی کا اضافہ کرتے ہیں اور جو فرق رہ جائے کرپشن کر کے پورا کرلیتے ہیں بندر بانٹ کی اس سے بڑی مثال شاید ہی دنیا میں اور کہیں مل سکے گی آفتا ب تبسم نے کہا کہ آمدہ بجٹ میں اگر سرکاری ملازمین کی تنحواہوں میں 100%اضافہ نہ کیا گیا تو تمام تنظیموں کا اتحاد قائم کر کے ان لٹیروں کے خلاف حتمی اور فیصلہ کن تحریک چلائینگے۔