کراچی: فلاحی اور تعلیمی ادارہ البشریٰ فاونڈیشن کی جانب سے اسکول کے ننھے منھے طلبہ وطالبات میں شعور آگہی پروگرام کے تحت آل کراچی تقریری مقابلوں کا آغاز کردیاگیا ،اس سلسلے میں پہلا پروگرام 29 نومبر 2016 کو آرٹ کونسل کے منظر اکبر ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں کراچی بھر کے تمام اسکولوں سے منتخب کردہ طلبہ کرام کاتقریری مقابلہ ہوگا جس میں پوزیشن ہولڈر طلبہ کو نقدی انعامات تقسیم کیے جائیں گے ۔
پروگرام میں سیاسی وسماجی اور مذہبی اہم شخصیات شرکت کریں گے ، جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے ثانیہ ناز، پاکستان رینجرز 61 ونگ کے عنایت اللہ درانی ، ایم پی اے جاوید ناگوری ، معروف مذہبی اسکالر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم ، ، چیئرمین ڈی ایم سی ساوتھ ملک فیاض ، چیئرمین پاکستان امن کونسل علامہ طارق مدنی ، پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان ، تاجر رہنماء یحیی پولانی ، چوہدری غنضفر محمود، پی ایس 92کے چیئرمین یوسی 11 عبداللہ دہشتی ، رہنماء مسلم لیگ عبداللہ گدی سمیت دیگر رہنماء شرکت کریںگے ، واضح رہے کہ البشریٰ کا بنیادی مقصد طلبہ وطالبات میں پوشیدہ صلاحیتوں کو بروکار کر ان کی کارکردگی میں نکھار پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ شعور کو بیدا کرناہے۔
اس حوالے سے البشریٰ نیٹ ورک کے چیئرمین مولانا غلام رسول نے کہاکہ البشریٰ نیٹ ورک ملک میں رائج مختلف تعلیمی نظام اور ملا اور مسٹر کی تفریق کو ختم کرنا ہے ، 29 نومبر کو ہونے والے پروگرام میں میںتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر،دانشور،وکلائ، صحافی، مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنما ئو ں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔