نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں پولیس نے بردہ فروشوں کے ایسے گروہ کو گرفتار کیا ہے جو ہسپتال سے نومولودوں کو بسکٹ کے ڈبوں میں ڈال کر اغوا کر لیتے تھے۔
پولیس نے اطلاع پر ایک پرائیوٹ نرسنگ ہوم پر چھاپہ مارا تو وہاں ایک کمرے میں بسکٹ کے ڈبوں میں نوزائیدہ بچوں کو رکھا گیا تھا۔
گرفتار افراد میں نرسنگ ہوم کے دو مالکان، دائیاں اور عملے کے دیگر ارکان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق نوزائیدہ بچوں کو بسکٹ کے ڈبوں میں رکھ کر گود لینے والے مرکز میں پہنچا دیا جاتا تھا، جہاں انہیں فروخت کر دیا جاتا تھا۔