اسلام آباد (جیوڈیسک) مشیر خارجہ نے ایوان کو بتایا کہ بھارت تحریک آزادی کو ناکام بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دینے کے ساتھ کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس اور چین کو وادی نیلم میں بس اور ایمبولینس پر بھارتی فائرنگ کے حقائق سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔ بھارت سے مذاکرات تبھی ہوں گے جب مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں شامل ہو گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی نئی لہر اٹھی ہے۔ بھارت تحریک سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ ہماری ہر کامیابی بھارت کی ناکامی ہے۔ سارا معاملہ سی پیک کا ہے۔
اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ بھارت جنگ چھیڑ چکا ہے ہمیں اب اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا۔