انٹرنیشنل دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 میں پاکستان آرڈنینس فیکٹری واہ کینٹ کا سٹال توجہ کا مرکز بنا رہا

PRO ZAFAR MALIK RECEIED SHIELD FROM CHAIRMAN POF WAH CANTT

PRO ZAFAR MALIK RECEIED SHIELD FROM CHAIRMAN POF WAH CANTT

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) کراچی ایکپسو سنٹر میں منعقدہ انٹر نیشنل دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 میں پاکستان آرڈنینس فیکٹری واہ کینٹ کا سٹال ملکی و غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اس ضمن میں آئیڈیاز 2016 کی بہترین میڈیا کوریج پر چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے پبلک ریلیشن آفیسر ( پی آر او) پی او ایف واہ کینٹ ملک ظفر کو عمدہ کارکارکردگی پر شیلڈ دی چیئر مین پی او ایف بورڈلیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کا کہنا تھا۔

آئیڈیاز 2016 نے پی او ایف کو اپنی نئی مصنوعات متعارف کرانے کا موقع فراہم کیا اور ہمیں امید ہے کہ پی او ایف اس نمائش کے ذریعے بہت سے نئے خریدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔پی او ایف چیئر مین نے مزید بتایا کہ ہم دنیا کے مختلف ممالک میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائشوں میں حصہ لیتے ہیں جس سے پی او ایف کی ایکسپورٹ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور پی او ایف اسلحہ سازی کے میدان میں ایک قابل اعتماد اور معتبر نام ہے۔

چیئرمین پی او ایف بورڈ نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی لائن انتہائی مضبوط ہے او ر پاکستان کا دفاعی نظام ناقابلِ تسخیر ہے۔یاد رہے کہ آرڈننس فیکٹریز کو اسمال آرمز کی پیداوار کیلئے مکمل ٹیکنالوجی فراہم کرنے ۔ مزید یہ کہ افرادی قوت کو ٹیکنیکل تربیت دینے سے متعلق اٹلی سمیت مختلف ممالک سے معاہدات پر دستخط بھی ہوئے۔

چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے نمائش کی عمدہ میڈیا کوریج پر پی آر او ظفر ملک کی خدمات کو سراہا اور عمدہ کارکردگی پر انھیں حسن کارکردگی کی شیلڈ دی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038