بچوں کی ذہنی نشونما کے لئے ان پر خصوصی توجہ دینا ہو گی، علی رضا عابدی

Youth Affairs Department

Youth Affairs Department

کراچی (پ ر) محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اور ینگ سوشل ریفارمرز کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں بچوں اور نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمجینار منعقد کیا گیا جس میں ممبران قومی اسمبلی اور سماجی رہنمائوں نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے کہا کہ بچوں کی نگہداشت اور ان کی ذہنی نشونما کے لئے ان پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اس کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کرکے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو صحیہ رہنمائی ہی انہیں مستقبل میں ذمہ در شہری بناسکتی ہے اور ان کو اچھے اور برے کی تمیز سکھا سکتی ہے ممبر قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ ہمارا آج کا نوجوان خود اعتمادی کی اعلیٰ مثال ہے آج کا نوجوان کسی سے کم نہیں انہیں تھوڑی سی رہنمائی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو نوجوان ہیں اور ان کا ویژن ہے کہ نوجوانوں کو تمام جدید سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ دور جدید کے تقاضوں سے ہمکنار ہو سکیں اور اپنی قابلیت منواسکیں سیمینار سے ٹرینر خرم شیخ، تنزیلہ اشرف، انٹرنیشںل ٹرینر ارم خان، نیشنل بینک کے سی ایس آر کے اویس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی محنت اور لگن سے کام کرنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے حاجی غلام محمد نے کہا کہ انسان کے اندر کوئی نہ کوئی خوبی موجود ہوتی ہے صرف ان خوبیوں کو پیمانے کی ضرورت ہوتی ہے سیمینار کے اختتام پر مہمانوں کو شیلڈیں پیش کی گئی جبکہ طلباء اور طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

حامد علی خان
پی آر او
0333-2283177