لاہور (جیوڈیسک) فیصل ٹاؤن کی مصروف شاہراہ پر 21 نومبر کو ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزموں کا بالآخر سراغ مل ہی گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ملزموں کی موبائل فوٹیج کی مدد سے ضامن عباس اور علی نت کے نام سے شناخت ہوئی۔
دونوں ملزم 6 رکنی گروہ کا حصہ ہیں۔ ملزموں کے اہل خانہ نے ڈکیتی کی منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں خود اپنے بچوں کی شناخت کی۔ موٹر سائیکل چلانے والا علی جبکہ پیچھے بیٹھا ملزم ضامن عباس ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ گروہ کا سرغنہ ذوہیب زیرحراست ہے جسکی نشاندہی پر دیگر 5 ملزموں کی تلاش جاری ہے۔