سابق پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی محمد اخلاق کے انتقال پر اویس اسد خان کا اظہار تعزیت

Condolence

Condolence

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان، اسپورٹس کنسلٹنٹ حاجی غلام محمد خان نے قومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد اخلاق کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اویس اسد خان نے محمد اخلاق کے انتقال کو اسپورٹس حلقے کا قیمتی نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ محمد اخلاق مرحوم نے ملک میں ہاکی کے فروغ کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہے وہ اولمپکس 1992ء کی برائونز میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم کے رکن رہے ،بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز کی فاتح قومی ٹیم کے منیجر کے علاوہ پاکستان وائٹس قومی جونیئر ۔وویمنز ہاکی ٹیم ،نیشنل بنک ہاکی ٹیم ،سری لنکا ،میانمار ،ماریشس ہاکی ٹیم اور ڈار اکیڈمی کی کوچنگ کا فریضہ بھی انجام دیتے رہے۔

جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر