ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) جنرل زبیر محمود حیات اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری قومی امنگوں کی ترجمان ہے (ایگزیکٹیو کونسل ۔ایڈو) تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ کی معروف سماجی و فلاحی این جی او ۔ایڈو کی ایگزیکٹیو کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں وزیر اعظم پاکستان جناب میاں نواز شریف کی جانب سے جنرل زبیر محمود حیات کو جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور جنر ل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تقرری کو سراہتے ہوئے ایڈو کے صدر سیّد عبداللہ مسعود ، جنرل سیکریٹری محمد خالد اسحاق اور سرپرست ایڈو بلائنڈ اسکول راجہ سرفراز صغر ، ممتازآئی سرجن ممتاز چوہدری ، صدر ایڈو قیصرہ بیگ ، عمران احمد ودیگرنے کہا کہ موجودہ تقرری قومی امنگوں کی ترجمان ہے ۔ بلاشبہ اس سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوگا مزید برآں شرکاء اجلاس نے چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کو ان کے بھائی جنرل زبیر محمود حیات کی بطور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی تقرری پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل زبیر محمود حیات جنرل راحیل شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وملت کا نام روشن اور فوج کے مورال کو مزید بلند کرنے میں کردار ادا کریں گے۔جنرل راحیل شریف کی خدمات ملک وملت کے ناقابل فراموش ہیں۔انھوں نے جنرل جاوید قمر باجوہ کو پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کا عہدہ ملنے پر مبار کباد پیش کی۔