گجرات لاہور اسلام آباد: عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت شیخ المشائخ خواجہ پیر محمد اسلم قادری رحمة اللہ علیہ کی اہلیہ محترمہ اور مفتی اعظم مفتی محمد اشرف القادری، پیشوائے اہلسنت پیر محمد افضل قادری، مبلغ یورپ مفتی محمد معروف قادری، مبلغ برطانیہ پیر مسعود قادری کی والدہ مرحومہ کا ختم قل 27 نومبر 2016ء بروز اتوار 9 بجے تا 12 بجے دن خانقاہ نیک آباد مراڑیاں شریف گجرات میں منعقد ہوگا۔ ملک کے طول وعرض سے شخصیات اور وفود نیک آباد شریف میں تعزیت کیلئے آرہے ہیں۔
پاکستان اور بیرونی ممالک سے کے ممتاز علماء ومشائخ اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مرحومہ کے وصال کو بڑا دینی نقصان قرار دے کر مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ جبکہ اندرون وبیرون ملک مساجد، مدارس اور اسلامک سنٹرز میں مرحومہ کیلئے قرآن خوانی اور ایصال ثواب کا سلسلہ جاری وساری ہے۔ مرحومہ کی شاگرد عالمات نے کہا ہے کہ وصال کے بعد 33 گھنٹے تک ہزاروں خواتین اسلام مرحومہ کی زیارت کرتی رہی ہیں اور یہ خاص فضل خداوندی کی نشانی ہے کہ سپرد خاک کرنے تک چہرہ تروتازہ اور ہر لمحہ پہلے سے بڑھ کر نورانی دکھائی دیتا تھا۔
نیک آباد شریف آکر تعزیت کرنے والوں میں شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی، پیر عتیق الرحمن آف ڈھانگری شریف، سلسلہ سیفیہ کے مرکزی سجادہ نشین پیر حمید جان، پیر میاں محمد حنفی، میاں اختر اویسی، علامہ شاہ تراب الحق قادری مرحوم کے صاحبزادے سید عبد الحق آف کراچی، پیر سید نوید الحسن سجادہ نشین بھکھی شریف، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، جسٹس (ر) نذیر غازی، پیر سید ظہیر الحسن شاہ، پیر اعجاز احمد اشرفی، سجادہ نشین دیوان حضوری پیر دلدار شاہ، سجادہ نشین کوٹلہ شریف پیر میاں صغیر احمد، ستاذ القراء مولانا یوسف سیالوی، علامہ اقبال سعیدی، حکیم جواد الرحمن نظامی، پیر عابد سیفی، مبلغ ناروے مولانا صفوت اللہ، پیر سید غلام دستگیر، حاجی الیاس الرحمن، مولانا عبد الرشید اویسی اور حاجی ناصر محمود، حاجی عمران ظفر ایم پی اے، مولانا حنیف رضا بریڈ فورڈ، چوہدری نعیم، چوہدری زبیر، چوہدری اظہر، چوہدری محمد اعظم، چوہدری مختار جاتریہ ودیگر شامل ہیں۔