پیرمحل(نامہ نگار) پنجاب حکومت کے ای سسٹم کے اجراء سے اشٹام ہائے میں جعل سازی سے نجات ملنے سمیت سائلین کو کمپیوٹرائز اشٹام کی دستیابی چند قدم کے فاصلے پرہوئی جس کو کامیاب بنانے کے لیے اشٹام فروشوں کا تعاون نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل بھر کے اشٹام فروش سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کے مطابق کرپشن کے خاتمے کیلئے اسٹام پیپر کے اجرا کے پرانے اور فرسودہ نظام کو ختم کرکے ای اسٹام پیپرز سسٹم شروع کردیا گیا ہے ای اسٹام پیپر سے عوام کو جائیدار کی خریدوفروخت اور سرکاری فیسوں کی ادائیگی میں آسانی آئے گی اس سے کرپشن کا سلسلہ بھی رک جائیگاحکومت کا95فیصد ریونیو بھی بڑھ جائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے جائیدادوں کی خریدوفروخت فر د و انتقال کے سسٹم کو کمپیوٹر ائزڈ کردیا ہے اور جعل سازی کے مزید خاتمے کیلئے ای اسٹام پیپر سسٹم متعارف کروایا گیا ہے حکومت پنجاب کا ایک شاندار منصوبہ ہے جس سے جائیداد کے لین دین میں ہونے والے فراڈ جعلی اشٹام پیپر کی خریدو فروخت کا خاتمہ ہو جائے گا کیونکہ اب ایک ہزار روپے سے زائد مالیت کے اشٹام پیپر خزانہ کی بجائے پنجاب بنک سے ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بنک سے اشٹام پیپر کا حصول نہایت آسان ہے۔ جس کیلئے 32-Aچالان آن لائن دستیاب ہو گا جسے پر کر کے کوئی بھی شہری پنجاب بنک کی مقررہ برانچ میں جا کر فیس جمع کرائے گا اسے کمپیوٹرائزڈ پرنٹ شدہ اشٹام پیپر مل جائے گاانہوںنے کہا کہ قبل ازیں جو کام تین دنوں میں ہوتا تھا وہ شفاف طریقے سے محض تین گھنٹے میں ہو رہا ہے جس کے اشٹام فروشوں کا تعاون ناگزیر ہے اس موقع پر محمود شاہ صدر رانامحمد جنرل سیکرٹری عامریٰسین ، عابد چوہدری ، جاوید کھمان اعجاز حسین ،محمد افضل ، محمد رفیق نوید پرنس ، عثمان جوہر ، حاجی عبدالحفیظ ،محمد اشرف ، سمیت کثیر تعداد میں اشٹام فروشوںنے شرکت۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) ملک میں قابل عمل منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ ملک کے اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ آبادی تقریبا 18 کروڑ 80 لاکھ ہے۔پاکستان میں حکومت نے مردم شماری اور خانہ شماری کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ہر تحصیل سطح پر تیاری کا عمل جاری ہے ان خیالات کا اظہا ر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ میاں ظہور احمد مردم شماری کی تیاریوں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا میاں ظہو راحمد نے بتلایا کہ پاکستان کے آئین کی رو سے ملک میں مردم شماری کا عمل ہر دس سال کے بعد ضروری ہے، تاہم پاکستان میں آخری مردم شماری 17 سال قبل 1998 میں ہوئی تھی۔1998 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 13 کروڑ اسی لاکھ کے قریب تھی۔ تاہم حال ہی میں جاری ہونے والے ملک کے اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ آبادی تقریبا 18 کروڑ 80 لاکھ ہے۔پائیدار ترقی اور قابل عمل منصوبہ بندی کے لیے مردم شماری ایک بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد اعداد و شمار کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ جب یہ ہی نہیں معلوم کہ ملک کی آبادی کتنی ہے، کس صوبے کی کتنی آبادی ہے کس ضلع میں کتنی آبادی ہے، لوگوں کی تعلیم اور ان کا پیشہ کیا ہے ان کی اوسط عمریں کیا ہیں یہ سب کچھ مردم شماری کی بنیاد پر ہوتا ہے جو اصولی طور پر ہر دس سال بعد ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری میں صرف تعداد ہی کو نہیں گنا جاتا بلکہ اس میں آبادی کے علاوہ گھروں کی تفصیل فراہم کی جاتی ہے جو ملک میں ترقی اور منصوبہ بندی کی بنیاد فراہم کرتی ہے”بنیادی طور پر صرف تعداد ہی نہیں گنی جاتی بلکہ اس میں یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ ان (لوگوں کی عمر کیا ہے ان کی تعلیم کیا کتنے اسپتال، کتنے دفاتر، کتنے گھر ہیں ان میں کتنے افراد رہتے ہیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے۔حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمًحل نے مردم شماری کے لیے ہرممکنہ وسائل فراہم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ملک میں مردم شماری اور خانہ شماری کروانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کی تکمیل کے بعد یقینی طور پر منصوبہ بندی حقیقت کے قریب ہو جائے گی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) ہائی وے کی غفلت، لاپرواہی ،کروڑوں روپے مالیت کا بائی پاس پیرمحل جگہ جگہ سے بیٹھ جانے سے آئے روز حادثات کا شکار دوسو فٹ کے اندر پیرمحل رجانہ روڈ بائی پاس پرسائن بورڈ آویزاںنہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے درجنوں حادثات کے باعث درجنوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہے فی الفورسائن بورڈ آویزاں کیے جائیں اور بائی پاس کی مرمت کی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق محکمہ ہائی وے کی غفلت کے باعث پیرمحل رجانہ روڈ پر واقع بائی پاس جس پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیاں گذرتی ہے محکمہ ہائی وے کے قانون کے مطابق دوکلومیٹر کے فاصلے سے بائی پاس کی نشاندہی کے لیے وقفے وقفے سے بائی پاس کی نشاندہی کے لیے بورڈ آویزاں ہونے ضروری ہے مگرہائی وے کی غفلت کے باعث کسی قسم کے کوئی بورڈ آویزاں نہ کیے گئے جس سے بائی پاس اور لنک روڈ پر گذرنے والی ٹریفک کے درمیان درجنوں حادثات کے باعث درجنوں افرادلقمہ اجل ہوچکے ہیں علاوہ ازیں بائی پاس جگہ جگہ سے سیم کی وجہ سے بیٹھ جانے کے باعث گاڑیاں شہر کے اندر سے گذر رہی ہے جس سے کروڑوں روپے کی تعمیر سے بنایا گیا بائی پاس پیرمحل اپنی افادیت کھوچکا ہے آئے روزحادثات کا محکمہ کے افسران کے علم میں بھی ہے مگر دیدہ دانستہ چشم پوشی کی جارہی چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنر فیصل آباد سے اپیل کی کہ فی الفور پیرمحل رجانہ روڈ پر ایک کلومیٹر کی حدود میںجگہ جگہ بائی پاس کی نشاندہی کے بورڈ آویزاں کیے جائیں اور بائی پاس کی فی الفور مرمت کی جائے تاکہ آئے روز حادثات کے باعث جانی ضیاع کا تدارک ہوسکے افسر شاہی کو دفاتر کی بجائے عملی طورپر کام کے لیے پابندکیاجائے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) سکولوں میں طلبہ وطالبات کے ساتھ اساتذہ کے لیے یونیفارم کا پنجاب حکومت کے اقدام پر عملدرآمد رنہ کروایاجاسکاوکلاء کی طرح باوقار پیشے کے لیے پنجاب حکومت فی الفور اساتذہ کے لیے یونیفارم مخصوص کرے جس سے نہ صرف اساتذہ میں احساس محرومی کا خاتمہ ہوگا بلکہ اس باوقار پیشے سے وابستہ اساتذہ کی عزت وتوقیر کے لیے پہچان آسان ہوگی تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب بھر کے سکولوں کے اساتذہ کے یونیفارم متعارف کروانے کے سلسلہ میں سمری پر ورک کیاگیا جس پر دوسال گذرنے کے باوجود عملدرآمدر نہ کروایاجاسکا اساتذہ کی یونیفارم مقررہونے سے نہ صرف وہ اساتذہ جن کی تنخواہیں کم ہونے کے باعث زرق برق لباس نہ پہننے کے باعث ساتھی اساتذہ کی تنقید کے ساتھ احساس محرومی سے دوچار رہتے ہیں کو ریلیف ملے گا بلکہ اس سے اساتذہ کی معاشرے میں پہچان ممکن ہوگی سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف سے پرزور اپیل کی کہ فی الفور اس فیصلے پرعملدرآمد رکے لیے پیپر ور ک مکمل کیا جائے تاکہ وکلاء کی طرح باوقار پیشہ کے حامل اساتذہ کی اپنی الگ پہنچا ن ممکن ہوسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )آرٹی سیکرٹری ٹرانسپور ٹ کو ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا پیرمحل جنرل بس اسٹینڈکے ساتھ متبادل بس سٹینڈ ختم کروانے کا حکم ایک سال گذرنے کے باوجود عملدرآمد نہ کروایاجاسکا تفصیل کے مطابق پیرمحل جنرل بس سٹینڈ کے اندر وسیع جگہ اور اے سی روڈلائنر کو بیس الاٹ ہونے کے باوجودلاری اڈا سے باہر متبادل اے سی روڈ لائنر کا اڈاقائم کرکے نہ صرف ماہانہ ہزاروں روپے کا نقصان پہنچایاجارہا ہے بلکہ کسی بھی وقت کوئی بھی دہشت گردی کا سانحہ رونماہوسکتاہے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے دورہ پیرمحل کے دوران پیرمحل جنرل بس سٹینڈ کے ساتھ متبادل اے سی روڈ لائنر کا اڈاختم کرنے کا آرٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کو حکم دیا جو ایک سال گذرنے کے باوجود اس پر عملدرآمدنہ ہوسکا سماجی فلاحی تنظیموںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کمشنر فیصل آباد سے مطالبہ کیا کہ فی الفور تمام اے سی روڈلائنر کو جنرل بس سٹینڈ جہاں پر ان کے بیس موجود ہے پر منتقل کیاجائے تاکہ کسی بھی وقت سیکورٹی کے پیش نظربڑے سانحہ سے بچنے کے ساتھ شہرکو آنے جانے والی روڈز پر ٹریفک بلاک ہونے کے مسائل سے نجات مل سکے جنرل بس سٹینڈ کے اندر بیس منٹ پر گاڑیاں کھڑی نہ کرنے والے بیسمنٹ کو منسوخ کرکے نئے سرے سے الاٹ منٹ کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) نامعلوم چوروں محنت کش کے گدھے کو چوری کرکے بے دردی سے ہلاک کرکے کھال اتار کرلے گئے تفصیل کے مطابق اضافی اپر کالونی پیرمحل کے رہائشی بشیر احمد ولد چراغ کے گھر کے باہر چھپر میں باندھا ہوا گدھا مالیت 15 ہزار روپے نامعلوم چوروں نے چوری کرکے بائی پاس پھاٹک چک نمبر 667/8 روڈ پر عقب مذبح خانہ پیرمحل کے قریب لے جاکر گدھے کو ذبح کرکے گدھے کی کھال اتار کرچوری کرکے لے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) رجانہ روڈ پر اے بس کی موٹر سائیکل کو ٹکرایک شخص جاں بحق ایک زخمی تفصیل کے مطابق رجانہ پیرمحل روڈ پر تیز رفتار اے سی بس نے موٹرسائیکل سوار کرامت علی اپنے ساتھی ساجد حسین ولد محمد اقبال کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار آرہاتھاکہ تیز رفتار اے سی بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں کرامت علی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ساجد حسین شدید زخمی ہوگیا جس کو ریسکیو1122نے ساجد حسین کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریفر کردیا پولیس نے کرامت علی کی نعش اور اے سی بس قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) تھانہ پیرمحل پولیس کا شمس ٹائون میں چھاپہ شراب کی چالوبھٹی پکڑ لی ایک ملزم گرفتار بھاری مقدار میں شراب اور لاہن برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چک نمبر320گ ب شمس ٹائون میں چھاپہ مارکر شراب کشید کرتے ہوئے محمد ساجد ولد عبدالحمید کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے سولیٹر لاہن 58لٹر تیار شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا تصویر ہمراہ ہے