اسلام آباد (جیوڈیسک) جنرل زبیر محمود حیات نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں جنرل زبیر حیات کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جنرل زبیر حیات نے پریڈ کا معائنہ کیا،تینوں مسلح افواج کے دستوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سلامی دی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈکی تبدیلی کی پُروقار تقریب تینوں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے،تقریب میںنامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں۔
سابق چیئرمینزایڈمرل (ر)افتخار سروہی ، ایئر چیف مارشل (ر)فاروق فیروز بھی تقریب میں شریک ہیں۔جنرل زبیر محمود حیات مسلح افواج کے بطورسی جے سی ایس سی 17ویں کے سربراہ ہیں۔
نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کل پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے، جی ایچ کیو میں تقریب کے دوران میں سبکدوش آرمی چیف جنرل راحیل شریف فوجی کمان کی چھڑی نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سونپیں گے۔