ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) آئے روز کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلی بدمعاشی ہے، بھارت اگر ایسی گھنائونی حرکتوں سے باز نہ آیا تو افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار محمد عرفان ناگرہ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت اور چوہدری غضنفر جمشید نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کے عظیم سپہ سالار چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی محب وطن خدمات کو پاکستانی قوم مدتوں یاد رکھے گی۔
جنرل راحیل شریف کی ولولہ انگیز قیادت نے وطن عزیز پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کر دیا ہے اور پاکستانی قوم کے سر پوری دنیا کے سامنے فخر سے بلند کر دئیے ہیں۔