سکھر (جیوڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اور سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا غفور حیدری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مائی نارٹیز بل واپس لے، ورنہ جے یو آئی سڑکوں پر نکلی تو حکومت کو بچانا مشکل ہو جائے گا۔
سکھر میں جے یو آئی ف کی جانب سےاستحکام پاکستان اور امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اسلامی ریاست میں مسلمان بننے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حکومتی فیصلے کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ ایک طرف ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو اب تک سزا نہیں دی گئی اور دوسری جانب مولانا فضل الرحمن پر تین حملے کرنے والے عناصر آزاد پھر رہے ہیں ،، اور حکمران کرپشن کا پیسہ ملک سے باہر منتقل کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔