اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فیصلہ ہو چکا کہ زرداری صاحب آ رہے ہیں اور بلاول یہ اعلان کر چکے ہیں۔
لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زرداری صاحب کے آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، زرداری صاحب کب اور کہاں آئیں گے یہ فیصلہ پارٹی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے آرمی چیف نے قوم کے لیے،ادارےکے لیے اچھا نام کمایا اور توقع ہےنئےآرمی چیف پروفیشنل سولجر کیطرح نام اور کامیابی دلائیں گے۔
بلاول بھٹو کی لاہور پہنچنے پر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج صبح سے یوم تاسیس کی تقریبات شروع ہو جائیں گی جو 7 دن پر محیط ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن جنرل ہاؤس ہو گا، جنرل ڈسکشن اور شام میں بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے اور پھر میوزیکل ایوننگ ہوگی۔
قمر زمان کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس تقریبات 6 دسمبر کو ختم ہو جائینگی لیکن تنظیمی عمل جاری رہے گا۔