اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں آزادی حاصل کرنا ہو گی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میڈیا سے گفتگو میںکہا کہ ہم چوبیسویں آئینی ترمیم کو مسترد کر چکے ہیں۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ بلاول خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں تو انہیں آزادی حاصل کرنا ہو گی ،تاہم یہ نہیں بتایا کہ کس سے آزادی لینا ہوگی ،شاہ محمود نے کہا کہ اس حوالے سے بعد میں بتاؤں گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بلاول کی سیاست کے میدان میں کوشش کرنا انکا حق ہے ، بلاول ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ہر جماعت کو حق ہے کہ وہ جستجو کرے۔