کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیٹر نہال ہاشمی نے کہاکہ پاکستان کو ترقی اور غریب عوام کو مشکلات سے نجات دلا نے کا عزم لیکر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں جد وجہد کررہے ہیں اور انشا اللہ پاکستان کے چپے چپے میں بسنے والے تمام طبقات کو مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جائیگا، 2018ء تک ملک میں لوڈ شیڈنگ کا کافی حد تک خاتمہ ہوجائیگا اس حوالے سے وفاقی حکومت توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار سنیٹر نہال ہاشمی نے موریہ خان گوٹھ شاہ فیصل کالونی میں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام بیت المال کے تعاون سے مستحقین میں سلائی مشین معذوروں کو وہیل چیئر اور روز مرہ زندگی کی بحالی کے لئے غریب مستحقین میں امدادی رقم کے چیک کی تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود ،ترجمان سندھ اسد عثمانی ،مسز نہال ہاشمی اور محبوب الہی نے بھی خطاب کیا سنیٹر نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے ہر ادوار میں ملک کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے کرکے عوام کو باوقار زندگی گزارنے کی طرف گامزن کیا ہے اور الحمد اللہ آج ملک میں عوام کے اہم مسائل ،جہالت ،غربت اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے تقریب سے اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت انور محسود اور ترجمان سندھ اسد عثمانی نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں معاشی انقلاب کے ساتھ شہروں اور گائوں میں ترقی کا جال بچھا رہے ہیں۔
رہنمائوں نے کہاکہ آج مستحقین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا مقصد غریبوں کی مشکلات کو کم کرنا ہے اور ایسے تقریبات کے ذریعے عوامی خوشحالی اور عوامی زندگی میں انقلاب لائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسز نہال ہاشمی ڈاکٹر نشاط فاطمہ نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریبوں کو مشکلات سے نجات دلا نے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے تقریب کے انعقاد پر کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ باہمی تعاون کے ذریعے ہی ملک سے بھوک ،غرب ،افلاس اور بے روزگاری کے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر