حلب (جیوڈیسک) مشرقی حلب میں شامی فضائیہ کے حملے میں 45 شہری ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
شامی سول ڈیفنس کے مطابق جنگی طیاروں نے شہر سے نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے سفیر برائے انسانی حقوق سٹیفن او برائن نے سیکیورٹی کونسل سے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے حلب کا محاصرہ توڑنے کی اپیل کی ہے۔
سٹیفن او برائن کا کہنا تھا کہ کسی بڑے انسانی بحران سے پہلے مشرقی حلب تک رسائی دی جائے۔ فریقین اور عالمی طاقتوں حلب کا محاصرہ اٹھانے کے لیے اقدامات کریں۔ مشرقی حلب سے اب تک 25 ہزار شہری نقل مکانی کر چکے ہیں۔