امریکا کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
Posted on December 1, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Mark Toner
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔
انسداد دہشتگردی پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے۔ مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردوں کی تربیت کے الزامات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
تاہم دہشت گردوں کے حوالے سے پاکستان امریکا کے خدشات سے آگاہ ہے۔ پاکستانی سرحدوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرنا پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے۔