ٹینیسی (جیوڈیسک) عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے 700 گھر اور کاروباری املاک جل کر خاکستر ہو گئیں، امریکہ کی ریاست ٹینیسی میں جنگل میں لگنے والی آگ سے بدھ تک ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے 700 گھر اور کاروباری املاک جل کر خاکستر ہو گئیں، ان میں سے زیادہ تر املاک سیاحوں کے لیے مقبول قصبے گٹلینبرگ اور اس کے اردگرد واقعہ تھے۔
بدھ کو بارش کے بعد آگ بجھانے والے عملے کو کچھ مدد ملی لیکن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سے ہی علاقے میں آتشزدگی پر قابو پانے میں مدد ملی۔ یہ پیش گوئی بھی ہے کہ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے آگ پر قابو پانے میں مزید مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
جنگل میں لگی والی اس آگ کی وجہ خشک سالی ہے اور امریکہ کے شمال مشرقی علاقے گزشتہ کئی ہفتوں سے اس کی لپیٹ میں ہیں تاہم آتشزدگی سے املاک کو نقصان اب پہنچنا شروع ہوا ہے۔
ٹینیسی میں پہاڑیوں اور نیشنل پارک کے سبب لاکھوں سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پارک کا 6400 ہیکٹر رقبہ اس آتشزدگی کے سبب متاثر ہوا۔