عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر بنیای سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ اختر بلوچ

Meeting

Meeting

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلع ملیر یونین کمیٹی نمبر 10 دائود بروہی گوٹھ کے چیئرمین اختر بلوچ نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا کر عوام کو بنیادی سہولیات اُن کے گھروں تک پہنچا یا جائیگا، بلاتفریق رنگ و نسل مذہب خدمت کو یقینی بناتے ہوئے علماء اکرام، علاقہ معززین اور عوام کے تعاون سے مسائل سے پاک ماحول میں عید میلاد لنبی ۖ منایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین اختر بلوچ نے اپنی یوسی کے علماء اکرام اور علاقہ معززین کے ہمراہ عید میلاد النبی ۖ کے انتظامات کے حوالے سے منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکریٹری عبدالغفور بلوچ ،کونسلرز حسن بلوچ ،شعیب بلوچ ،عبدالسلام بلوچ ،علماء اکرام مفتی نذیر احمد نعیمی ،مفتی غلام محمد نعیمی ،خادم حسیں ،محمد صدیق نعیمی ،منیر احمد بھٹی ،سماجی رہنماء ذاہد رحیم ،یاسین بلوچ ،نور احمد بلوچ ،ولیم مقصود ،مجید کاشف ،عبدالستار اور دیگر بھی موجود تھے ۔اس موقع پر علماء اکرام نے 12ربیع الاول کے موقع پر علاقے میں برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی مسائل کی جانب توجہ دلا تے ہوئے مسائل کے تدارک کی اپیل کی چیئر مین اختر بلوچ نے کہاکہ جلوسوں کے روٹس پر بلدیہ ملیر کی جان سے اقدامات کئے جارہے ہیں اور انشا اللہ یونین کمیٹی مسائل کے خاتمے اور عاشقان رسول ۖ کو عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر سہولت کی فراہمی کے لئے اپنے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر