اشرف قریشی کا پاکستان آرمی کے نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan Tehreek-e-Insaf

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کو دنیا کی عظیم فوج کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد کرتے ہوئے کہاکہ نئے آرمی چیف کا انتخاب پاک فوج کے لئے مثالی انتخاب ہے۔

اشرف قریشی نے اُمید ظاہر کی ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اندرونی اور بیرونی جارحیت اور دہشت گردی اور ملک میں دہشت گردی کی اصل جڑ کرپشن اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی بیخ کنی کے چیلنج کو اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے سد باب کرینگے انہوںنے کہاکہ جنرل باجوہ دہشت گردوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفت میں لینے کے لئے ضرب عزب کو تیز اور نیشنل ایکشن پلان کو اُ س کی روح کے مطابق عمل درآمد کرائیں گے۔
جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری
0321-2039650