تحریر : محمد اشفاق راجا فوج کی کمان احسن طریقے سے تبدیل ہو چکی، جو ہنگامہ ہونا تھا ہو گیا، اب حالات معمول پر آجاناچاہئیں کہ اس تبدیلی کو ہر طرف سے سراہا گیا ہے، کسی طرف سے کوئی اعتراض نہیں ہوا، جنرل راحیل شریف تاریخ ساز اننگ کھیل کر ریٹائر ہو گئے آخری روز آرمی ہاؤس واپس نہ جا کر انہوں نے ایک مثال قائم کر دی، دعا ہے کہ ان کے اسلامی ممالک کی مشترکہ فوجی کمان سنبھالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاجائے کہ یہ بھی ضروری ہے، ان کو ایک سے زیادہ مرتبہ پیش کش کی جاچکی ہے، کچھ امور طے پانے والے تھے جو ابھی تک ہو نہیں پائے توقع کرنا چاہیے اہم معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں گے اور مسلمان ممالک کی بھی مشترکہ فوج کا قیام عمل میں آجائے گا جوخود اپنے مسائل حل کرنے کے اہل ہونے کا سرٹیفکیٹ ہو گی۔
نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان سنبھال کر ایک ہی بات کی ہے، وہ کہتے ہیں کنٹرول لائن پر جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے، ان کی تقرری یا تعیناتی میں اس امر پر بھی زور دیا جاتا رہا ہے کہ ان کو اس علاقے کا وسیع تجریہ ہے، اللہ کرے اس کی صورت حال پیدا ہو جو مقبوضہ کشمیر میں حریت اور آزادی کی تحریک اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے تعصب کی وجہ سے بظاہر نظر نہیں آرہی، بہر حال اللہ سے بہتری کی توقع رکھنا چاہیے۔
Qamar Javed Bajwa Receive Army Command
آج ہی یہ خبر موجود ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جموں کے قریب ایک فوجی کیمپ پر مجاہدین نے حملہ کر کے ایک میجر سمیت سات بھارتی فوجی ہلاک کر دیئے بھارتی میڈیا ہی کے مطابق تین مجاہد بھی شہید ہوئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حقوق کے لئے جمہوری جدوجہد تو کررہے ہیں اس کے ساتھ ہی مجاہدین بھی سرگرم عمل ہوگئے ہیں کہ ظلم نے نوجوان کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے، بھارت نے حسب روائت الزام پاکستان پر لگا دیا ہے۔
تجزیاتی رپورٹ بی این پی کے مطابق معروضی حالات ثابت کر رہے ہیں کہ ملک میں محاذ آرائی کی کیفیت میں کمی نہیں آرہی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی عدالتی جنگ میں مصروف عدالت عظمیٰ میں نئی نئی بات سامنے لائی جارہی ہے، گزشتہ روز کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کو یہ کہنے پر مجبور ہونا پڑا کہ بات کرنے میں احتیاط کرناچاہیے لیکن سماعت کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ پھربھی جاری رہا۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے عدالتی کارروائی کے حوالے سے باہر پریس کانفرنس کی، یہ نیا رحجان جاری ہے، ہم نے اپنے کورٹ رپورٹنگ کے دور میں بہت اہم اور تاریخی نوعیت کے مقدمات کی بھی رپورٹنگ کی لیکن عدالتی کارروائی کے سوا باہر کچھ رپورٹ نہیں کیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب عدالت کو خود ہی نوٹس لے کر اس سلسلے کو بریک لگوانا ہوگی، تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئی ہے تو سیاسی رہنما اور جماعتیں ان کو ایوان میں آنے کے لئے بھی کہہ رہی ہیں اور ایسا ہونا چاہیے۔
فوجی کمان احسن طور پر تبدیل، اب بحث و تبصرے ختم کر دیں
Posted on December 3, 2016 By Majid Khan کالم
Shortlink:
General Raheel Sharif
تحریر : محمد اشفاق راجا
فوج کی کمان احسن طریقے سے تبدیل ہو چکی، جو ہنگامہ ہونا تھا ہو گیا، اب حالات معمول پر آجاناچاہئیں کہ اس تبدیلی کو ہر طرف سے سراہا گیا ہے، کسی طرف سے کوئی اعتراض نہیں ہوا، جنرل راحیل شریف تاریخ ساز اننگ کھیل کر ریٹائر ہو گئے آخری روز آرمی ہاؤس واپس نہ جا کر انہوں نے ایک مثال قائم کر دی، دعا ہے کہ ان کے اسلامی ممالک کی مشترکہ فوجی کمان سنبھالنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاجائے کہ یہ بھی ضروری ہے، ان کو ایک سے زیادہ مرتبہ پیش کش کی جاچکی ہے، کچھ امور طے پانے والے تھے جو ابھی تک ہو نہیں پائے توقع کرنا چاہیے اہم معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں گے اور مسلمان ممالک کی بھی مشترکہ فوج کا قیام عمل میں آجائے گا جوخود اپنے مسائل حل کرنے کے اہل ہونے کا سرٹیفکیٹ ہو گی۔
نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمان سنبھال کر ایک ہی بات کی ہے، وہ کہتے ہیں کنٹرول لائن پر جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے، ان کی تقرری یا تعیناتی میں اس امر پر بھی زور دیا جاتا رہا ہے کہ ان کو اس علاقے کا وسیع تجریہ ہے، اللہ کرے اس کی صورت حال پیدا ہو جو مقبوضہ کشمیر میں حریت اور آزادی کی تحریک اور بھارتی وزیر اعظم مودی کے تعصب کی وجہ سے بظاہر نظر نہیں آرہی، بہر حال اللہ سے بہتری کی توقع رکھنا چاہیے۔
Qamar Javed Bajwa Receive Army Command
آج ہی یہ خبر موجود ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جموں کے قریب ایک فوجی کیمپ پر مجاہدین نے حملہ کر کے ایک میجر سمیت سات بھارتی فوجی ہلاک کر دیئے بھارتی میڈیا ہی کے مطابق تین مجاہد بھی شہید ہوئے ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے حقوق کے لئے جمہوری جدوجہد تو کررہے ہیں اس کے ساتھ ہی مجاہدین بھی سرگرم عمل ہوگئے ہیں کہ ظلم نے نوجوان کشمیریوں کو ہتھیار اٹھانے پر مجبور کر دیا ہے، بھارت نے حسب روائت الزام پاکستان پر لگا دیا ہے۔
تجزیاتی رپورٹ بی این پی کے مطابق معروضی حالات ثابت کر رہے ہیں کہ ملک میں محاذ آرائی کی کیفیت میں کمی نہیں آرہی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی عدالتی جنگ میں مصروف عدالت عظمیٰ میں نئی نئی بات سامنے لائی جارہی ہے، گزشتہ روز کی سماعت کے موقع پر چیف جسٹس مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کو یہ کہنے پر مجبور ہونا پڑا کہ بات کرنے میں احتیاط کرناچاہیے لیکن سماعت کے بعد میڈیا کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ پھربھی جاری رہا۔
تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے عدالتی کارروائی کے حوالے سے باہر پریس کانفرنس کی، یہ نیا رحجان جاری ہے، ہم نے اپنے کورٹ رپورٹنگ کے دور میں بہت اہم اور تاریخی نوعیت کے مقدمات کی بھی رپورٹنگ کی لیکن عدالتی کارروائی کے سوا باہر کچھ رپورٹ نہیں کیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب عدالت کو خود ہی نوٹس لے کر اس سلسلے کو بریک لگوانا ہوگی، تحریک انصاف قائمہ کمیٹیوں میں واپس آئی ہے تو سیاسی رہنما اور جماعتیں ان کو ایوان میں آنے کے لئے بھی کہہ رہی ہیں اور ایسا ہونا چاہیے۔
Ishfaq Raja
تحریر : محمد اشفاق راجا
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com