زیارت :آریانہ پبلک ماڈل سکول زیارت برانچ کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا پروقار تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال زیارت کے لان میں سکول کے ڈائریکٹر محمد یعقوب کاکڑ کی صدارت میں منعقد ہوا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل، ایس ڈی پی او زیارت عنایت بگٹی، ڈی ایس پی ارشاد للہ، انفارمیشن آفیسر تیمور خان کاکڑ، فرنٹئیر کور زیارت کے صوبیدار نور بت ،ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی ضلع زیارت ہدایت اللہ کاکڑ، سماجی شخصیت محمد ہاشم سارنگزئی، شاہجہان دمڑ و دیگر نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ تقریب میں سکول کے طلباء والدین ودیگر مہمانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل کا کہنا تھا کہ آریانہ گروپ تعلیمی میدان میں سرگرم عمل ہے اور آریانہ گروپ کی کاکردگی سے انحراف نہیں کیا جا سکتا۔آریانہ گروپ کی تعلیمی خدمات کی وجہ سے امید پیدا ہو گئی ہے کہ ہم بھی اعلیٰ تعلیمی اداروں کی طرح کسی سے پیچھے نہیں ہے۔اور تعلیم کے لئے ہم آریانہ گروپ کی ہر ممکن خدمت کرنے کو تیا رہیں ۔ سکول کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ محمد یعقوب کاکڑ کا کہنا تھا کہ آریانہ گروپ زیار ت میں انقلابی اقدام کے لئے سرتوڑ کوشش کررہا ہے ۔کیوں اگردوسرے صوبے اعلیٰ تعلیم دے سکتے ہیں تو ہم کیوں ان سے پیچھے ہیں ۔ہم نے ایک سوچ اور ایک گروپ کے ساتھ مل کرانشاء اللہ زیارت کے آریانہ گروپ کو پنجاب کے بہترین تعلیمی اداروںکے برابر تعلیم دینے میں یہ اعزاز حاصل کر لینگے۔
ایف سی کے صوبیدار نور بت کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں تھا کہ زیارت میں بھی ایک بہترین قسم کا تعلیمی ادارہ موجو دہے۔آج اس تقریب کو دیکھ کر میری خواہش ہے کہ میرے بچے بھی ا س جیسے تعلیمی ادارے میں علم حاصل کریں۔ ایس ڈی پی او عنایت بگٹی اور ڈی ایس پی ارشاد للہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل یہی بچے ہیں اگر ہمیں اپنا مستقبل تابناک بنانا ہو گا تو ان بچوں کو بہتر تعلیمی نظام دینا ہو گا اور خوشی کی بات ہے کہ آریانہ ہمارے مستقبل کو وہی بہترین نظام تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
Giving Best Performance
عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صد رہدایت اللہ کاکڑ ، محمد ہاشم سارنگزئی ،انفارمیشن آفیسر تیمو رکاکڑ ،شاہجہان دمڑ ، میر عالم افغان،حافظ دوست محمد و دیگر کاکہنا تھا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا ۔طلباء کو بھی چائیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں تعلیم پر خرچ کریں تاکہ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔اس موقع پر حافظ دوست محمد نے اپنی لکھی گئی کتاب فرنٹئیر کور کے صوبیدارنور بت کو تحفہ میں پیش کی ۔تقریب کے آخر میں پرنسپل سکول حمیداللہ کاکڑ نے تمام آئے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔