کراچی: حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان اور رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ کراچی کھنڈر بند چکا ہے عوام ہر سطح پر مسائل کا شکار ہیں سندھ حکومت شہر کی تعمیر ترقی اور مسائل کے حل کے لئے ضلعی میونسپل کارپوریشنوں کو خصوصی فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنا ئے ،میئر کراچی نے بلدیاتی اداروں کو درپیش مالی بحرانوں کے سامنے کے باوجود اپنے محدود وسائل کو عوامی فلاح و بہبود اور شہر کی ترقی کے لئے سچے جذبے کے ساتھ 100روزہ عوامی خدمت پلان پر عمل درآمد کا آغاز کیا ہے جو کہ ایک قابل تحسین قدم ہے عوام شہر کی تعمیر وترقی اور مسائل کے خاتمے کے لئے میئر کراچی اور ضلعی چیئر مینوں کا ساتھ دیں۔
ان خیالات کا اظہار اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اراکین اسمبلی نے علماء اکرام اور ربیع الاول کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے منتظمین کے ہمراہ جلوسوں کے روٹس کا بھی معائنہ کیا۔
حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط محمد ضیاء قادری نے علماء اکرام کو یقین دلا یا کہ عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے ضلع میونسپل کارپوریشن کورنگی اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین اپنے حلقہ انتخاب میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن جدو جہد کررہے ہیں اور انشا اللہ باہمی تعاون کے ذریعے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا یا جائیگا ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اراکین اسمبلی نے متعلقہ محکموں کے ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر قائم تجاوزات اور رکاوٹوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور تمام تر انتظامات منتظمین کے باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے۔