لطف عمیم شبلی کی خودکشی اور جنرل (ر) راحیل شریف کی سبکدوشی؟

Raheel Sharif and Qamar Javed Bajwa

Raheel Sharif and Qamar Javed Bajwa

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
اِس میں کوئی شک نہیں کہ سابق جنرل (ر) راحیل شریف کو عوام الناس میں مقبولیت کا جو مقام حا صل ہواہے وہ ایک لمبے عرصے تک قائم رہے گا اِن کی عوام الناس میں اہمیت اور مقبولیت کا اندازہ اِس سے بھی لگایا جاسکتاہے کہ جب سے جنرل (ر)راحیل شریف نے اپنی سبکدوشی کا اعلان کیا تھاتب ہی سے عوامی مطالبہ یہ زور پکڑ چکا تھاکہ راحیل شریف یہ اعلان واپس لیں اور اپنی ملازمت میں توسیع کریں مگر جنرل راحیل شریف اپنی بات پر ڈٹے رہے اور بالآخروہ سبکدوش ہوگئے اِس طرح سابق جنرل (ر)راحیل شریف ایک جو ایک اعلیٰ مثال قائم گئے ہیں آج قوم جنرل(ر)راحیل شریف کی طرح نئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے بھی اچھی اُمیدیں وابستہ رکھے۔

جنرل قمر بھی قوم کی اُمیدوں اور معیار پر ضرور پورااُتریں گے۔جبکہ راحیل شریف کی یوں سبکدوشی پر پچھلے د ِنوں شہرِ کراچی میں ایک ایساواقعہ بھی رونما ہوا جب کئی مزدور تحریکوں میں حصہ لینے والے دلیراور نامورمزدوررہنما لطف عیم شبلی سابق جنرل (ر)راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر انتقال کرگئے، آج جہاں اِس واقعہ نے بہت سوں کو غم زدہ اور افسردہ کردیاہے تو وہیں شبلی کی موت نے بہت سارے سوالات کو بھی جنم دے ڈالا ہے اَب اِن سوالات کے حیر ت انگیز جوابات کے سب ہی منتظر ہیں کہ شبلی کی موت کی اصل وجہ کیا تھی؟یاخودکشی محض ایک…ہے؟

Raheel Sharif's supporters

Raheel Sharif’s supporters

بہرحال، خبر کی تفصیل کے مطابق جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کرنے والے مزدور رہنما لطفِ عمیم شبلی(جنہیں قانون کی اچھی خاصی سمجھ تھی) نے کراچی میں خودکشی کرلی اُنہوں نے تین ہفتے قبل کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف کوریٹائر کرنے کے بجائے مدت ملازمت میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیاتھااور وہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خواہشمند تھے اِس ضمن میں وزیراعظم نوازشریف پر دباو ¿ بڑھانے کے لئے اُنہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے سامنے ” تادم مرگ بھوک ہڑتال “ کررکھی تھی لیکن جب مرحوم شبلی کو معلوم ہواکہ نوازحکومت نے راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں دی ہے اور نیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مقررکردیاہے تو مرحوم لطف عمیم شبلی کو سخت مایوسی ہوئی اور اُنہوں نے اپنی اِسی مایوسی کا اظہار اپنے قریبی دوست احباب اور صحافیوں سے کچھ یوں کیاتھاکہ وہ اَب زندہ نہیں رہیںگے۔

بالآخر پچھلی بدھ کو اچانک مرحوم کی طبیعت خراب ہوئی تو اِنہیں کراچی کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اِن کی جان بچانے کی انتھک محنت کی مگر وہ جانبرنہ ہوسکے اور وہ گزشتہ بدھ کی شب کراچی کے ایک مقامی معروف اسپتال میں انتقال کرگئے تاہم لطف عمیم شبلی کے انتقال کی وجہ بتاتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادے معمورشبلی نے تصدیق کی اِن کے والد نے سابق جنرل (ر) راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دیئے جانے پر مایوس ہوکر دوروزقبل زہرکھالیاتھا ڈاکٹروں کی لاکھ کوششوں کے باوجود لطف عمیم شبلی جانبرنہ ہوسکے یوںخالقِ حقیقی سے جا ملے۔

Pakistan Army

Pakistan Army

ہاں البتہ ،آج بتانے والے بتاتے ہیں کہ جی یہ لطف عمیم شبلی وہ مزرود رہنما تھے جنہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ پاک فوج کے احترام کو مقدم رکھاتھا اِن کی زندگی کاایک واقعہ یہ بھی ہے کہ اِنہیں جب کراچی میں واقع ایک نیم سرکاری دفترکی عمارت میں داخلے سے روکنے کے دوران بحث و تکرار پر(اُس وقت کے ایک حاضر سروس فوج کے اعلیٰ عہدیدار اور) ادارے کے جی ایم اے نے مرحوم کے چہرے پر طمانچہ ماراتھاتو تب بھی مرحوم شبلی کایہ ردِعمل رہا تھاکہ آپ میری پاک فوج کی وردی میں ہیں میں اپنی فوج کا احترام کرتاہوں، آپ بغیروردی کے ہوتے تو بات کچھ اور ہوتی؟ کیوں کہ میں اپنی پاک فوج کا احترام کرتاہوں میں آپ کو اِس طمانچے کا جواب نہیں دوں گاحالانکہ شبلی ایک بےباک و نڈر انتظامیہ سے بھڑجانے والے مزدوررہنماتھے ہمہ وقت اِن کے ساتھ سو، پچاس مزدور کارکنان کا ہجوم رہتاتھامگر اُس وقت مرحوم شبلی نے بغیرکسی ہیچر میچرکے برداشت کی ایک ایسی اعلیٰ مثال قائم کی اور بات کو وہیںرفع دفع کیا یقینایہ مزدوررہنما مرحوم لطفِ عمیم شبلی کی اپنی پاک فوج سے محبت اور احترام ہی کا ایک جذبہ تھا مزدور رہنما مرحوم لطفِ عمیم شبلی تو انتقال کرگئے مگر اپنے پیچھے بہت سوں کے لئے یہ سوا ل ضرور چھوڑ گئے ہیں کہ وطن عزیز پاکستان کی بیس کروڑ عوام کواپنے سول حکمرانوں ، سیاست دانوں اور بیوروکریٹس پر سے اعتماد ختم ہوچکاہے۔

آج اگر قوم کو اپنے مسائل سے نجات کی کوئی اُمید ہے تو بس پاک فوج سے ہے چونکہ قوم سابق جنرل (ر) راحیل شریف سے مطمین تھی اِس لئے اُن کی مدتِ ملازمت میں توسیع کی خواہشمندتھی جوکہ نہ ہوسکی مگر قوم کو اُمید ہے کہ ہمارے نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مُلک سے دہشت گردی ، کرپشن ، لوٹ مار، قتل وغارت گری،قومی دولت بیرونِ ممالک لے جانے والے مُلک دُشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے متحرک رہیں گے تاکہ آئندہ قوم اِن سے بھی ایسی ہی محبت یکجہتی کاکھلا مظاہر کرے اور اِن سے بھی ایسی ہی اُمیدیں اور آرزویں وابستہ رکھے جیسی کہ میری پاکستانی قوم نے سابق جنرل راحیل شریف سے رکھی تھیںاُمید ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ قوم کے معیار پر پورااُتریں گے یوں تب اِن کی سبکدوشی پر صرف ایک مزدور رہنمالطفِ عمیم شبلی نہیں بلکہ اِن جیسے ہرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں پاکستانی ہوںگے جو جنرل قمر جاوید باجودہ کی ریٹائرمنٹ پر خودکشیاں کریںگے جب قوم کا یہ عمل نہ صرف اپنی فوج کے سپہ سالار ِ اعظم بلکہ پوری پاک فوج پر اعتماد اور بھروسے کا مظہر ہوگا۔(ختم شُد)

Azam Azim Azam

Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com