کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے، معاملہ بنا اس بار رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا جن کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر متحدہ پاکستان سے نکال دیا گیا اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔
ادھر متحدہ لندن نے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی بی ٹولے کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔
اس سے پہلے کئی مرتبہ متحدہ پاکستان اور لندن کے کارکن آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ دونوں گروپوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی اور وال چاکنگ معمول بن چکی ہیں۔