یونین اسپورٹس جیم خانہ نے دوستانہ کرکٹ میچ میں کالونی اسپورٹس جیم خانہ کو شکست دیدی

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر کے معروف کرکٹ آرگنائزر آفتاب عالم کی جانب سے منعقد کئے جانے والے دوستانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں یونین اسپورٹس جیم خانہ نے مد مقابل مضبوط حریف کالونی اسپورٹس جیم خانہ کو شکست دیدی۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے یونین اسپورٹس جیم خانہ کی ٹیم مقررہ 30اوورز میں 225رنز کا ٹارگٹ اپنی حریف ٹیم کو دیا بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونین اسپورٹس کے علی عباس نے 71اور خالد عباس نے 58نما یا رنز اسکور کئے جبکہ واحد نے 27رنز بنا ئے جبکہ کالونی اسپورٹس نے 225رنز کے تعاقب میں 184رنز بنا نے میں کامیاب ہوسکی۔

کھیل کی خاص بات فاتح ٹیم کے تجمل حسن جنہوں نے 35رنز کے عوض 7وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جبکہ راحیل نے 2اور سید علی عباس نے 1وکٹ حاصل کی دوران میچ شاندار کھیل پر اسٹیڈیم پر موجود شائقین کرکٹ نے کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی۔

میچ کے اختتام پر منعقد تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزر آفتاب عالم نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ صحت مند سرگرمیوں کے حصول کا ذریعہ ہے حکومتی سطح پر بھی کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی ضروری ہے انہوں نے کہاکہ جب کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو صحت مند زندگی فروغ اور صحت مند معاشرہ قائم ہوسکے گا۔

اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ 25دسمبرقائد اعظم ڈے پر دوستانہ میچ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شہر کراچی کے نامور کرکٹرز حصہ لیں گے۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر