ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور عوام کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کو تحریک انصاف یقینی بنائے گی۔ اشرف قریشی

PTI KARACHI

PTI KARACHI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اشرف قریشی نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور عوام کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں یقینی بنائے گی۔

کارکنان کی عظیم جد وجہد کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہر دور میں ثابت قدم رہ کر جدوجہد کو پروان چڑھایا انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن ،دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجیب ہارون کی رہائش گاہ (پلول ہائوس ) میں کراچی کے کارکنان کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے نجیب ہارون آفتاب جہانگیر اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا اشرف قریشی نے کارکنان سے کہاکہ تحریک انصاف مظلوم عوام کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کے لئے جدو جہد کررہی ہے اور موجودہ کرپٹ سسٹم سے چھٹکارہ دلا کر پاکستان میں عوامی خوشحالی لایا جائیگا۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی پورے ملک سے کامیابی حاصل کرکے ملک میں انصاف کا نظام قائم کرے گی نشست سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء نجیب ہارون نے کہاکہ تحریکی کارکنان پارٹی کا اثاثہ اور کسی بھی تحریک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران خان کی قیادت میں انصاف کے حصول کرپٹ سیاسی سسٹم سے چھٹکارے تک جدو جہد جاری رہے گی۔

جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری
0321-2039650