سندھ بھر کی طرح تلہار تحصیل میں بھی سندھی ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا

Talhar Culture Day Kids

Talhar Culture Day Kids

تلہار (نمائندہ) سندھ بھر کی طرح تلہار تحصیل میں بھی سندھی ثقافتی دن جوش و خروش سے منایا گیا صبح ہوتے ہی شہر کے کونے کونے سے قومی گیتوں کی آواز اور ثقافتی لباس زیب تن کئے شہری گھروں سے نکل آئے۔

اس موقع پر دعا ، بسما، آذان کنبھار، ساگرراٹھور، شارمین جونیجوو دیگرننہے بچوں نے قومی نغمے سنائے اور رقص کیابچوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھائے تھے جس میں جئے سندھ سندھی ثقافت زندہ باد جیسے جملے لکھے گئے تھے بچوں نے قدیم ثقافت سمیت ایک سال قبل ہونیوالے آرمی پبلک اسکول سانحے کے شہید بچوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کہا کہ ہم بچھڑے ضرور لیکن بھولے نہیں۔

جبکہ سندھ ترقی پسند پارٹی و دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کیجانب سے باوانی شوگر مل سے سٹی پریس کلب تک زبردست ریلی نکالی اور سندھی نغموں پر خوب بھنگڑے ڈالے۔

جبکہ سٹی پریس کلب پر ریلی سے خطاب کرتے راجہ خواجہ، راجہ تھیبو، اسلم سونارو، رفیق سموں و دیگر نے کہا کہ سندھ کی عظیم ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے متحد ہوئے ہیں ہمیں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے علم کے سوا انہیں کیسے پتا چلے گا۔ ہم جس قوم سے ہیں اس کی تہذیب و ثقافت کی کیا اہمیت ہے۔

Talhar Culture Day

Talhar Culture Day

امتیاز جونیجوتلہار