اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کو جاری رکھنے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور قومی نوعیت کے دیگر اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔