اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔
چاروں دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت سنائی تھی۔ دہشت گردوں میں عطاء الرحمان، محمد صابر، محمد فاروق اور گل زرین شامل ہیں۔
دہشت گرد جناح ایئر پورٹ کراچی، سی آئی ڈی بلڈنگ کراچی پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ دہشت گرد سکھر میں آئی ایس آئی کی عمارت پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ دہشت گرد ایس ایس پی چودھری اسلم سمیت 58 افراد کے قتل میں بھی ملوث تھے۔