ممبئی (جیوڈیسک) منفرد اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنیوالے بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رجنی کانت اپنی نئی آنیوالی فلم 2.0 کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ لیجنڈ اداکار رجنی کانت 65 سال کی عمرمیں بھی ایکشن فلمیں اورغیر معمولی کردار ادا کرنے میں بہت مشہور ہیں۔
رجنی کانت ہدایتکار ایس شنکر کی نئی آنیوالی فلم 2.0 کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ منظر کو عکسبند کرانے کے دوران اچانک گر پڑے۔
اداکار کے گرنے سے ان کے گھٹنے میں چوٹ آئی جسکے بعد انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکار ٹھیک ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔