کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 11واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جو کہ آرام باغ کورٹ برنس روڈ کراچی میں کھیلا جارہا ہے ٹورنامنٹ کے مزید 3میچوں کے فیصلے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پہلا میچ ضلع شرقی کراچی نے ضلع ملیر کراچی کو شاندار مقابلے کے بعد 41-29سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح ٹیم ضیاء الحسن نے 12،مبشر حسین نے 10اور طلحہ احمد نے 8پوائنٹس اسکور کئے جبکہ حریف ٹیم کے ندیم خان نے 12،شاہ میر نے 10اور محمد انس نے 6پوائنٹس اسکو ر کئے ۔دوسرے میچ میں میر پور خاص کی ٹیم نے حیدر آباد کی ٹیم کو 30-23سے شکست دیدی۔
میر پور خاص کی جانب سے ایم حارث نے 14،ایم احسان نے 4اور اعجاز احمد نے 3پوائنٹس اسکور کئے جبکہ حیدرآباد کی جانب سے علی رضا نے 13،نوید خان نے 7اور فیضان ذاہد نے 7پوائنٹس اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں ضلع غربی کراچی کی ٹیم نے ضلع وسطی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 54-20سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
ضلع غربی کی جانب سے طلحہ احمد نے 18،عمر خان نے 10اور ایم دانش نے 7پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ضلع وسطی کے عثمان خان نے 8،حمزہ خان نے 4اور ایم عمر نے 3پوائنٹس حاصل کئے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض ممتاز حسین ،نذاکت حسین ،غلام رسول ،ظفر اقبال ،محمد عامر اور زین العابدین نے انجام دیئے۔