کراچی : اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کا بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ عید میلاد النبی ۖ کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات اور اتحاد و یکجہتی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر اراکین اسمبلی نے مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام اور عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے منتظمین سے ملاقات بھی کی اس موقع پر اقبال محمد علی خان خان اور نشاط محمد ضیاء قادری نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر اتحاد و بھائی چارگی اور فرقہ ورآنہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔
قیام امن کے لئے ملکر جدو جہد کیا جائے انہوں نے علماء اکرام اور منتظمین سے عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر عبادت گاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر بلدیاتی مسائل کے حل کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر منتظمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو چند مسائل سے آگاہ بھی کیا۔
اس موقع پر اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں مگر اس کے باوجود ہمارے ضلعی اور یوسی بلدیاتی چیئر مین عوامی خدمت کی جدو جہد میں مصروف ہیں اراکین اسمبلی نے کہاکہ عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور ایم کیو ایم نے ہر دور میں شہر کی ترقی اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا کر عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اختیار ملے نہ ملے عوامی خدمت کا سچا جذبہ ہماراے نمائندوں اور کارکنان میں موجود ہے ارکین اسمبلی نے جلوسوں کے منتظمین کے ہمراہ عید میلاد النبی ۖ کے مرکزی جلوس کے روٹس پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر منتظمین نے انتظامات کو سراہتے ہوئے حق پرست نمائندوں کا شکریہ ادا کیا اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے منتظمین کو یقین دلایا کہ عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر مسائل سے پاک ماحول کا قیام عوامی تعاون کے ذریعے یقینی بنا یا جائیگا۔