کراچی : نبی کی تعلیمات امت کے لیے مشعل راہ ہیں ، آمد مصطفی کا پیغام گھر گھر پہنچانے کا کام ذمہ داری کے ساتھ کریں گے ، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ، صوبہ سندھ کے زیر اہتمام شروع کی جانے والی تعمیر سیرت مہم اور تحریری مقابلے کو بھر پور انداز سے کامیاب بنائے گی۔
ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم راجہ عبد الرازق ، ناظم اطلاعات محمد عادل نے مسلم میڈیا سیل سے جاری پریس بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ امت کی راہنمائی تعلیماتِ پیغمبر میں ہے ، نبی ۖکی تعلیمات کو چھوڑ کر امت پریشانیوں میں ڈوبتی جارہی ہے۔ MSO نے پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ” تعمیر سیرت مہم ” کا آغاز کیا ہے ، جس کے اول حصے میں تحریری مقابلہ جبکہ آخری حصے میں شہر بھر میں تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
جاری کردہ محمد عادل انصاری ناظم اطلاعات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن 0310-0202330