ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی دوسری برسی دس دسمبر 2016 بروز ہفتہ دی فاونڈرز ایجوکیشن سوسائٹی گندھارا یوتھ فورم ٹیکسلا واہ کینٹ کے زیر ہتمام دی فاونڈر پری کیڈٹ سکول احاطہ فاروقیہ روڈ ٹیکسلا میں منعقد کی جائے گی، تقریب صبح نو بجے شروع ہوگی ، تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر ایم این اے غلام سرور خان ہونگے۔۔
جبکہ تقریب کی صدارت والدہ برگیڈئیر حسین عباس شہید محترمہ در شہوار کریں گی،صدر دی فاونڈر ایجوکیشن سوسائٹی عطا الرحمان چوہدری اور صدر یوتھ فورم سید محمود علی نقی کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب میں سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی فیملیز خصوصی طور پر شرکت کریں گی،جنہیں شرکاء کی جانب سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔۔
دیگر مہمان گرامی میں شہزاد رفیق پروڈیوسر ڈائریکٹر رائٹر پاکستان فلم انڈسٹری، راجہ غیاث الدین بلبن سابق ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پاکستان، سکالر محمد عدیل خان،ممتاز صحافی و ماہر اقبالیات ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی،اور شہید اعتزاز حسن ہنگو کے بھائی مجتبیٰ بنگش ہونگے، منتظمین میں اجمل خان تنولی،تبارک الرحمان چوہدری، بابر اعوان، چوہدری اختر نواز ایڈووکیٹ،چوہدری خالد محبوب، خادم حسین ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شوکت حیات،چوہدری صفدر حسین، شیخ قمر احمد،عاطف عزیز حکانی،آغا سید عظمت حسین نقوی،اور جان محمد کویتی شامل ہیں،صدر دی فاونڈر ایجوکیشن سوسائٹی عطا الرحمان چوہدری اور صدر یوتھ فورم سید محمود علی نقی کے مطابق تقریب کے بہترین انعقاد کے لئے واہ کینٹ، ٹیکسلا ، حسن ابدال ، راولپنڈی ، اسلام آباد و دیگر شہروں کی نامور سیاسی ، سماجی و ادبی شخصیات کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں،تقریب میں شہداء اے پی ایس پشاور کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038