کراچی: نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اویس اسد خان نے اعلان کیا ہے کہ بینک اور کھیلوں کی طرح ٹینس کھیل کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا تاکہ دنیا کے اس مقبول کھیل کا پاکستا ن میں فروغ ہوان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کراچی جمخانہ پر سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی ٹینس اسٹار نریش کتھری کے اعزاز میں دئے گئے استقبالئے سے خطاب کرتے ہوئے کہا اویس اسد خان نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کا مقام ہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار پاکستان موجوہ حالات میں کھیلنے آئے جواس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت صرف محبتوں کی زبان اور دل رکھتے ہیں اور سرحدوں کے کشیدہ حالات کے باوجود نریش کتھری ایک انتہائی پرامن ماحول میں ٹینس کھیل سے محفوظ ہو رہے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ نریش اپنے ملک اور عوام کو واپسی پر پاکستانیوں کی بے مثال مہمان نوازی کا زکرکرینگے اویس اسد خان نے دنیا کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ پاکستان اپنی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھجیں پاکستانی عوام اور حکو مت ا س طرح ان کا استقبال کرینگے جس طرح نریش کتھری کا کیا ہے اس موقع پرنر یش کتھر ی نے کہ میں بھارت میں نیشنل بینک کی کھیلوں میں خدمات کا زکرپڑھتاتھالیکن آج میں یہ بات بڑی زمہ داری سے کہہ رہاہوں کہ دونوں ممالک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے جوکردار نیشنل بینک ادا کر رہاہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے انہوں نے کہا کہ میں پاکستان آکر یہ محسوس نہیں کررہاکہ یہ دوسرا ملک ہے بلکہ یہاں کی مہمان نوازی اور محبت نے مجھے یہ کہنے پر مجبور کر دیا ہے کہ محبت اگردرکار ہے تو وہ پاکستان جیسے عظیم ملک میں ملتی ہے اور میں آج ایک اپیل دونوں ممالک کی حکومتوں ، سیاستدانوں اور افواج سے کہ رہاہوں کہ کم ازکم کھلاڑیوں کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہے انہوں نے کہا کہ میں دنیاکی ٹینس اور دیگر کھلاڑیوں سے اپیل کرونگاکہ وہ پاکستان کھیلنے آئیں کیونکہ کہ یہ کھلاڑیوں اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے قبل ازین تقریب PTF کے سنیئر نائب صدر خواجہ سعید حی STF کے سیکریٹری خالدرحمانی نیشنل بینک کے اسپور ٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان KTA کے سیکریٹری سرور حسین SWHA کی سیکریٹری سید ہ ارم بخاری نے بھی تقریب سے خطاب کیا اس موقع پر اویس اسد خان نے STA کی جانب سے نریش کتھری کو سندھی اجرک اور دیگرتحائف پیش کئے۔