فیصل آباد کی خبریں 6/12/2016

Naqvi

Naqvi

فیصل آباد: مجلس وحدت مسلیمن پنجاب سیکرٹری تعلیم امیدوار PP-67 امن کمیٹی ممبر فیصل آبادڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کا شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا اور باربار پاکستانی سرحدوں پر شیلنگ کرنا برداشت سے باہر سے وہ ہمارے صبر کا امتحان لے افواج پاکستان دشمن کی نقل وحرکت کو مکمل مانیٹرکررہی ہے،وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے،پاک فوج کی یہ بہتر حکمت عملی ہے،بھارت جیساکرے گا اس کا جواب اسی ط رح دیا جائے گا،بھارت کی طرف سے کشمیر میں بین الاقوامی انسانی حقوق مسلسل خلاف ورزیون پر عالمی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں انہوں نے لائن آف کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور جرات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے کہا ہے کہ بھارت نے سفارتی آداب کے منافی اقدامات کرکے اپنا گندہ اورمکروہ چہرہ پوری دنیا پرعیاں کردیا ہے وہ ممالک جو انڈیا کے گن گاتے تھے وہ خود بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے نظر آرہے ہیں خاص طور پر روس نے بھارت میں پیش کئے جانیوالے پاکستانی موقف کی تعریف کی جو کہ خوش آئند ہے’ انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کے خلاف زہر اگل کر دراصل اپنی اوقات دکھائی ہے’ اسے یہ نہیں بھولنا چاہیے تدھا کہ ہم 30 برس سے 50 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کررہے ہیں اور اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر ان کے بچوں کاپیٹ بھر رہے ہیں تاہم اشرف غنی کے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں خطاب کے بعد اب اخلاقی طور پر بھی ان مہاجرین کی خدمت کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا لہٰذا حکومت ان غداروں اور احسان فراموشوںکو فوری طور پر ملک بدر کرے ۔ تاکہ ہم اپنے وسائل خود استعمال کرسکیں’ حافظ طاہر جمیل نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف نے سرتاج عزیز کو بھارت میں ہونیوالی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں بھجوا کر جو اخلاقی فتح حاصل کی اس پر پوری قوم وزیراعظم کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتی ہے ‘ ان کے اس اقدام کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے ‘ اس کو کہتے ہیں خارجہ پالیسی اور یہ پالیسی بالکل درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن)کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ اور جوائنٹ سیکرٹری محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں وہ لوگ نمبرز آف گیم کی باتیں کررہے ہیں وہ بغلیں جھانکے نظر آئیں گے کیونکہ جن کے پاس نمبرز پورے ہوئے تو اُنہیں بار بار میڈیا میں آکر صفایاں پیش نہیں کرنا پڑئیں ایک گروپ روزانہ کی بنیاد پر نمبرز پورے ہونے کی میڈیا کو اطلاعات دیکھ صرف اپنی خفت مٹانے کیلئے کوشاں ہے مگر صرف میڈیا وارسے کوئی میئر نہیں بن سکتا اس کیلئے پوری حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر وہ گروپ حکمت عملی دیکھنا چاہتا ہے تو ہمارے پاس آئے ہم اُنہیں بتائے بلدیاتی سیاست چوہدری شیرعلی اور ان کی جانثار ٹیم کی جانب سے تیار کی جانیوالی حکمت عملی کا چہرہ دکھاتے ہیں اُنہوںنے کہا کہ میئر کس گروپ کا ہوگا اس کا فیصلہ ہوچکاہے اور یہ فیصلہ نو منتخب چیئرمینز کی مشاورت کیساتھ کیاگیا ہے پہلے سے موجود سرمائے کو برتری دینے کے خواہاں تمام لوگ صرف شہر مندہ ہوں گے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا لہذا یہ لوگ شرمندہ ہونے کی بجائے جو سچ ہے وہ میڈیا کو بتادیں او ر یاد رکھیں کہ سچی بات کرنے سے کسی کی باعزتی نہیں ہوتی کیونکہ سچ تو آخر سچ ہوتا ہے ہمارا مخالفین کو مشورہ ہے کہ وہ اب سچ بولنے کی عادت اپنالیں اس میں اُن کی بہتری ہے اگر یہ کام نہیں کرینگے تو عوام اُنہیں مسترد کردیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Ayoube Sabir

Ayoube Sabir

فیصل آباد: سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وتاجر لیڈر یوسف ڈائز اینڈ کمیکلز ایگزیکٹو میاں ایوب صابر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اورمعیشت کی ترقی کیلئے قومی ایکشن پلان کے ساتھ ساتھ قومی اقتصادی پلان بنانے کی بھی ضرورت ہے نئی فوجی قیادت پاکستانی قوم کوبڑی توقعات وابستہ ہیںنئے آرمی چیف دہشتگردی اورانتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے بھرپورتوانائیاںصرف کریںگے کیونکہ دہشتگردی اورانتہاء پسندی کاخاتمہ ملک میںامن وامان کے قیام کیلئے اشدضروری ہے ملک میںامن و امان کی صورتحال جتنی بہترہوگی قومی معیشت اتنی ہی زیادہ ترقی کرے گی پاکستان کی موجودہ دفاعی قیادت ہندو ستان کے جارحانہ عزائم کوخاک میںملادے گی۔