بھمبر کی خبریں 8/12/2016

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کڈیالہ آپریشن کے بعد آفٹر شاک بھی سامنے آگئے پولیس نے کڈیالہ میں شراب کی ایک فیکٹری اور ایک ہول سیل ڈیلر کا بھی سراغ لگا لیا، بڑی مقدار میں شراب الکوحل، بوتلیں، اسٹکر قبضہ میں لے کر ذوالفقار علی عرف بھٹی ولد رحمت خان سکنہ کڈیالہ اور محمد خلیل ولد خادم حسین سکنہ سکا تالاب کو گرفتار کر لیا، پولیس ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر مرزا شبیر حسین کی سربراہی میں پولیس نے کڈیالہ کے مقام پر ذولفقار علی عرف بھٹی کے گھر چھاپہ مارا ، پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے گھر میں الکوحل سے شراب بنانے کی فیکٹر ی لگا رکھی ہے جہاں پر شراب تیار کرکے بوتلوں میں بھری جاتیہے اور وڈکا کے اسٹکر لگا کر فروخت کیا جاتا ہے پولیس نے دوران تلاشی ذوالفقار کے گھر سے 6 گیلن 150 لیٹر الکوحل 50 عدد خالی بوتلیں اور وڈکا کے اسٹکر اپنے قبضے میں لے لیے دوسری طرف ایک اور چھاپہ میں محمد خلیل ولد خادم حسین آف سکا تالاب کی تیل ایجنسی پر چھاپہ مارا اور موقع سے 15 بوتل شراب وڈکا اپنے قبضہ میں لے لی اور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری علی شان سونی نے کہا کہ حلقہ سماہنی کے عوام کا منتخب نمائند ہ ہوں میر ے مخالفین حکومتی چھتری تلے مجھے قتل کروانے سمیت دیگر سازشیں کررہے ہیں میرے گھر پر بلاوجہ چھاپہ مارا کرمجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی حکومت انتقامی کاروائیوں کے خلاف 2 دن کے اندر بھرپور احتجاج کی خالی دونگا ، ضلعی آفیسران کے خلاف کاروائی ہونے اور انصاف ملنے تک سڑکوں پر رہونگا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ میں حلقہ سماہنی کے لوگوں کے منتخب نمائندہ ہوں سماہنی کے عوام نے مجھے 23 ہزار ووٹوں سے اپنا نمائند ہ منتخب ہمیں کیا ہوا ہے میرے مخالفین مجھے سیاسی میدان میں تو ہارا نہ سکے لیکن اب حکومتی چھتری تلے مجھے قتل کروانے سمیت دیگر سازشیں ہورہی ہیں جن کو عوامی طاقت کے ساتھ ناکام بنا و نگا ، انہوں نے کہا کہ میرے گھر پر بلا جواز چھاپہ مار کر مجھے اور میرے خاندان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ، گھر میں موجود خواتیں بچوں کے ساتھ انتہائی بدتمیزی اور بد اخلاقی کی گئی میرے گھر سے ایک سوئی بھی برآمد نہ ہوئی ہے جو کہ میرے ساتھ انتہائی زیادتی ہے جس کی نہ صرف مذمت کرتا ہوں انشاء اﷲ آنے والے 2 دنوں میں حکومتی انتقامی کاروائیوں اور ضلعی آفیسران کے رویہ کے خلاف بھرپور احتجاج کرونگا ، انصاف ملنے تک اور ضلعی افیسران کے خلاف کاروائی تک سڑکوں پر رہونگا ، اﷲ کے فضل سے حلقہ سماہنی کے عوا م پر مشکل میں میرے ساتھ کھڑے ہیں انشاء اﷲ عوامی طاقت سے مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائو ں گا ، اﷲ تعالی نے مجھے اس سے پہلے بھی سرخرو کیا ہے انشاء اﷲ آئندہ بھی سرخرو ہونگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ٹرانسپورٹ یونین ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد عارف کاکا ، معروف تاجر راہنما چوہدری خالد شیرف، چوہدری ظفر اقبال کڈیالوی نے کہا کہ ڈپٹی اپویشن لیڈر چوہدری علی شان سونی کے گھر پر چھاپہ عوامی نمائندگی کی توہین ہے حکومتی مشینری آئے اوز پر چوہدری علی شان سونی اور اس کے ووٹروں سپوٹروں کو ہراساں نہیں جاسکتا ، مخالفین کو سیاسی میدان میں پہلے بھی شکست دی تھی اب بھی ہر میدان میں شکست دیں گے حکومتی مشنری کے زور پر مقابلہ کرنے والوں کی اوقات ہمیں پتہ ہے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اجتماجی کال پر ضلع بھمبر میں دما دم مست قلندر ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے کہا کہ مخالفین سیاسی میدان میں شکست خوردہ ہونے کے بعد حکومتی مشنیری کے زور پر ہر دلعزیز عوامی لیڈر چوہدری علی شان سونی کو دبانے کی کو شش کررہے ہیں چوہدری شان سونی کے سارے مخالفین اکھٹے ہو کر حکومتی مشنیری کے باوجود بھی انکا مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ضلع آفیسران مخالفین کا دم مچھلہ نہ بنیں ، مخالفین اتناظم کریں جتنا کل خود برداشت کرسکیں انہوں نے کہا کہ چوہدری علی شان سونی کے چاہنے والے جان دے سکتے ہیں تو جان لے بھی سکتے ہیں مخالفین کسی غلط فہمی میں نہ رہے انہوں نے کہا کہ اگر چوہدری علی شان سونی کے خلاف حکومتی انتقامی کاروائیوں بند نہ ہوئی تو پھر ضلع بھر میں دم دما مست قلندر ہوگا اور حالات خراب ہونے کی زمہ داری حکومت اور ضلعی ا نتظامیہ پر ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) حلقہ سماہنی کے ایم ایل اے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر کے گھر اور گائوں کڈیالہ میں حساس اداروں اور پولیس کا آپریشن سی آئی پولیس بھمبر کے کھاتے ڈال دیا گیا، ایس پی آفس میں بلائی گئی پریس بریفنگ بھی مذاق بن کر رہ گئی ، ایس پی یسین بیگ کی غیر موجودگی میں ہونے وال بریفنگ کے دوران موجود پولیس افسران کے پاس صحافیوں کی طرف سے اٹھانے گئے سوالات کے جوابات نہ تھے جبکہ سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر چوہدری منیر احمد بھی موجود نہ تھے جن کی سربراہی میں چھاپہ مارا گیا اور کاٹی گئی تمام ایف آئی آر میں یہی افسر مستغیث مقدمہ ہیں دوسری طرف اہم نوعیت کے اس آپریشن میں کوئی بڑی خبر سامنے نہ آنے کو متعلقہ اداروں کی نااہلی قرار دیا جارہا ہے کیونکہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ یہ چھاپہ غیر معمولی ہے اور اس میں غیر معمولی چیزیں سامنے آئیں گی مگر کوئی اہم معاملہ سامنے نہ آنے کو عوامی حلقے کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف قرار دے رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ایس پی یسین بیگ نے ضلع بھمبر میں 2 ماہ کی پولیس کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھمبر میں 2 ماہ کے اندر 15 اشتہاری مجرموں سمیت 30 عدالتی مفروروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کے 20 مقدمات درج ہوئے جس میں 657 بوتل شراب اور 311 لیٹر شراب گیلن قبضہ میں لی گئی اس طرح تقریبا 12 کلو چرس اور 50 گرام ہیروئن بھی قبضہ میں لے لی گئی ، ایس پی آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پولیس نے اس عرصہ میں سب سے بڑی کاروائی سماہنی کے ایم ایل اے چوہدری علی شان سونی کے گائوں کڈیالہ میں ان کے گھر اور قرب و جوار کی گئی خفیہ اطلاعات پر کئے گئے اپریشن میں 2 عدد کلاشنکوف 15 میگزین 4 ٹوپہ میگزین ، 1331 گولیا ں کلاشنکوف ، 413 ٹر یسر روند ، 467 گولیا ں جی تھری، 131گولیاں 8mm ، 16 میگزین رائفل جی تھری ، 1عدد آٹو میٹک گرینڈ لانچر ، 1 عدد بلٹ پروف جیکٹ 3 عدد واکی ٹاکی سیٹ ، 1 عدد بیس وائر لس بھی پولیس نے قبضہ میں لے لیے اور 3 افراد راشد ولد مشتاق ، ارشد ولد نذر حسین اور لیاقت ولد رحمت خان کو گرفتار کر لیاگیا ، پولیس ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ اسلحہ چوہدری علی شان سونی کے ملازمین نے لیاقت کے گھر میں رکھا ۔ اسی طرح سماہنی پولیس نے سابق وزیر مال چوہدری علی شان سونی کے بھائی حاجی ادریس کے گھر اشتہاری مجرم معروف عرف اچھو کی گرفتار ی کے لیے چھاپہ مارا لیکن گھر میں حاجی ادریس سمیت کوئی دوسرا فرد موجود نہ تھا معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے یہ ساری کاروائی اشتہاری مجرم اچھو کی گرفتار ی کے لیے کی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سنیئر صحافی طارق ثاقب کی وفات پر بھمبر کے عوام اپنے محسن سے محروم ہوگئے ہیں جن کی ساری زندگی بھمبر کے عوام کی خدمت میں گزر ی ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے راہنما ڈاکٹر ریاض احمد مرزا، راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ، چوہدری امجد یوسف، ڈاکٹر عبدالرحمن ، ڈاکٹر عطاء الرحمن، ڈاکٹر عطاء اﷲقاسمی ، ڈاکٹر مظہر اقبال، چوہدری فرید احمد، مرزا محمد عارف اور خالد مرزا نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ طارق ثاقب چلتی پھرتی صحافت کا عملی نمونہ تھے جو مسائل کو دیکھتے کڑھتے اور اس پر لکھ دیتے ان کی وفات سے صحافتی حلقوں کے ساتھ ساتھ بھمبر کے عوام کو بھی کمی محسوس ہوگی ان راہنمائوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔