اسلام آباد (جیوڈیسک) پنی اہلیہ کے ہمراہ اسی طیارے میں شامل تھے۔ جنید جمشید اپنی بیوی کے ہمراہ چترال گئے ہوئے تھے اور ان کی واپسی کے اسی پرواز کے ٹکٹ بک تھے۔ جنید جمشید نے اسی پرواز کے ذریعے اسلام آباد آنا تھا۔
جنید جمشید کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے طیارے میں سوار ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ جنید جمشید کے دوست نے بھی ان کی طیارے میں سوار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ طیارے میں 40 سے زائد مسافر اور 4 عملے کے ارکان سوار تھے۔ اس طیارے نے تقریباً ساڑھے پانچ بجے اسلام آباد پہنچنا تھا لیکن بدقسمت طیارہ حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔