میانمار (جیوڈیسک) میانمار میں مسلمانوں کو ہدف بنانے والے پرُ تشدد واقعات کے خلاف نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔
امریکہ میں مسلمان معاشروں کے نمائندوں نے میانمار میں مظالم کے خلاف ایک مظاہرہ کرتے ہوئے روہنگا مسلمانوں کے خلاف تشدد کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ سے اس ضمن میں ہنگامی اقدامات اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے مسلمانوں کو با عزت و باوقار طریقے سے اس ملک میں زندگی بسر کرنے کا ماحول فراہم کرنے کی اپیل کی۔
عالمی روہنگا آرگنائزیشن کے صدر محمد یوسف نے اناطولیہ ایجنسی کے نمائندے کو بتایا ہے کہ ہم آراقان کے مسلمانوں کا میانمار قوتوں کی جانب سے بلا عدالتی فیصلے کے قتل کرنے کی مذمت کے لیے یہاں جمع ہوئے ہیں۔